نعت رسول رحمتؐ

0

تمہارے احساں ہزاروں ہم پر نبیؐ رحمت نبیؐ رحمت
نہیں ہے کوئی تمہارا ہم سر نبیؐ رحمت نبیؐ رحمت

تم ہی ہو ہادی تم ہی ہو رہبر نبیؐ رحمت نبیؐ رحمت
ہمارے آقا ہمارے سرور نبیؐ رحمت نبیؐ رحمت

بیاں ہو کیسے مری زباں سے مرے نبی ؐ تذکرہ تمہارا
رواں نہیں ہے زباں برابر نبیؐ رحمت نبیؐ رحمت

ابھی بھی باطل اَڑا ہوا ہے دیا بجھانے کو دین حق کا
زمانہ ہے دشمنی کا پیکر نبیؐ رحمت نبیؐ رحمت

جہاں بھی دیکھو منافقت ہے جدھر بھی دیکھو مصالحت ہے
ہے سکتہ طاری یہا ں ہر اِک پر نبیؐ رحمت نبیؐ رحمت

بہت کٹھن ہے ڈگر ثنا کی یہ جانتا ہے انعامؔ لیکن
ہوا ہے وہ نعت ہی کا خوگر نبیؐ رحمت نبیؐ رحمت

انعام الرحمن خاں،
مرکز جماعت اسلامی ہند

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights