منظومات اسیری-5

اسامہ حمید

استاد بدر الزماں بدر:

استاد بدر الزمان بدر انگریزی میں ایم اے اور  ایک نامور پاکستانی مضمون نگار ہیں۔ آپ نے 1980 کی دہائی کا زیادہ ترحصہ  اپنے بھائی شیخ عبدالرحیم مسلم دوست کے ساتھ، مجلات شائع کرنے میں صرف کیا جن میں آپ  افغانستان پر سوویت قبضے کے خلاف باغی جنگجوؤں کی حمایت  اور پشتون قوم پرستی کے لیے لکھتے تھے۔ نومبر 2001 میں دونوں بھائیوں کو پاکستانی انٹیلی جنس افسران نے گرفتار کر لیا، اور بعد میں انہیں امریکی فوج کے حوالے کر دیا گیا۔  فوج کے  یہ طے کر لینے کے بعد کہ وہ امریکہ کے لیے خطرہ نہیں ہیں، بدر کو 2004 میں پشاور واپس کر دیا گیا ۔ حال ہی میں آپ نے  اپنے بھائی کے ساتھ، حراست میں گزارے   وقت کی ایک یادداشت، ‘گوانتانامو کی ٹوٹی ہوئی زنجیریں’  شائع کی ہے۔


پنجرے میں قید شیروں کے نام
(کیمپ ڈیلٹا، گوانتانامو، کیوبا میں لکھی گئی ایک نظم)

ہم وقت کے ہیرو
قابل فخر نوجوان
ہم ایالوں والے شیر
اب افسانوں داستانوں میں رہتے ہیں۔
ہم لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

ہم ہر ظالم کے سامنے دیوار
ہماری ہمت پہاڑ جیسی ہے
زمانے کا فرعون ہمارے وجود سے بے چین
وہ سفید محل کا بادشاہ،
گنہگار سرداروں کی طرح،
ہمارا صبر نہیں دیکھ سکتا۔

ہمارے آنسوؤں کا بھنور تیز تر
اس کی جانب بڑھ رہا ہے۔
کون ہے جو اس سیلاب کو تھام سکتا ہے؟

ان پنجروں میں اکثر
یہ آدھی رات کے تارے
ہمیں خوشخبری سناتے ہیں
کہ یہ بدر کا قافلہ جس کی ہے
منتظر دنیا
ضرور ہی سرخ رو ہوگا۔

ستمبر 2022

مزید

حالیہ شمارہ

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں

فلسطینی مزاحمت

شمارہ پڑھیں