توحید اور سماج

ایڈمن

 

اولاََ یہ چند باتیں عرض ہیں تمہید میں
درحقیقت ابتدا انساں کی ہے توحید میں
سب معاشی مشکلوں کا حل بھی ہے توحید میں
ہے سیاست کی دوا مضمر اسی توحید میں
الغرض سب مشکلوں کا حل فقط اسلام ہے
ہے یہ دولت تو امانت درحقیقت اصل بات
جو ہوس کے ہوں پجاری‘دے دی ہے ان سب کو مات
سب معاشی کاوشوں کا ماحصل بھی ہو نجات
دیکھو ہے بے روزگاری‘ مفلسی کا حل زکات
الغرض سب مشکلوں کا حل فقط اسلام ہے
ہے سبق انسان کو انسان کی عزت کرے
سب مساوی ہیں بنی آدم سدا وحدت رہے
سب کا خالق ایک ہے‘ روگ کدورت نہ رکھے
بندگی اللہ کی ہوگی تو نصرت ہی ملے
الغرض سب مشکلوں کا حل فقط اسلام ہے
ہے حکومت فرد کی یاقوم کی بے سود بات
حاکمیت ہر طرح مخلوق کی ہے بے ثبات
حاکم مطلق ہے بس اللہ کی بے عیب ذات
ختم کرتے ہیں مذکر بس اسی پہ اپنی بات
الغرض سب مشکلوں کا حل فقط اسلام ہے
سید احمد مذکر، چنئی

فروری 2014

مزید

حالیہ شمارہ

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں

فلسطینی مزاحمت

شمارہ پڑھیں