پالیسی

ایڈمن

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا برائے میقات جنوری۲۰۱۵ ؁ء تا دسمبر۲۰۱۶ ؁ء n افراد تنظیم اپنے تزکیہ اور خوداحتسابی کی جانب مستقل فکرمند رہیں گے اور تنظیم اس سلسلے میں اجتماعی ماحول فراہم کرے گی۔ n ایس آئی او طلبہ…

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا
برائے میقات جنوری۲۰۱۵ ؁ء تا دسمبر۲۰۱۶ ؁ء

n افراد تنظیم اپنے تزکیہ اور خوداحتسابی کی جانب مستقل فکرمند رہیں گے اور تنظیم اس سلسلے میں اجتماعی ماحول فراہم کرے گی۔
n ایس آئی او طلبہ ووابستگان میں فکری استحکام کے لیے مطالعہ اور غوروفکر کے رجحان کو فروغ دے گی۔
n ایس آئی او طلبہ ونوجوانوں میں متوازن اور تعمیری فکر کو پروان چڑھائے گی اور ہر قسم کی شدت پسندی کی حوصلہ شکنی کرے گی۔
n ایس آئی او علمی اور تحقیقی سطح پر قرآن وسنت کی اساس پر قائم ایک مثالی معاشرے کا تصور پیش کرے گی۔
n تنظیم طلبہ ووابستگان میں داعیانہ کردار کو فروغ دے گی، اور طلبہ برادری کے سامنے اسلام کے جامع تصور کو اس طرح پیش کرے گی کہ ان پر یہ واضح ہوجائے کہ اسلام ہی دین فطرت ہے۔
n تنظیم ہندوستان کے مخصوص مذہبی اور سماجی تناظر میں اسلام کی دعوت پیش کرنے کے لیے علمی اور تحقیقی تیاری پر توجہ دے گی۔
n ایس آئی او طلبہ مدارس پر خصوصی توجہ دے گی اور ان کے سماجی اور تعلیمی مسائل کو حل کرنے، ان کو سماج اور سماجی مسائل سے مربوط کرنے اور ان کی صلاحیتوں کوتعمیری رخ دینے کی کوشش کرے گی۔
n ایس آئی او پسماندہ طبقات کی تعلیمی ترقی کے لیے جدوجہد کرے گی، اور اس ضمن میں شمالی ہند میں مستقل تحریک چلائے گی۔
n ایس آئی او سیاسی، سماجی اور تعلیمی اشوز سے نظریاتی طور پر مخاطب ہوگی۔
n ایس آئی او طلبہ برادری میں سیاسی وسماجی شعور بیدار کرے گی، اور کیمپسس میں موجود غالب ڈسکورس کا ادراک کرکے ایک تعمیری جدوجہد کی راہ ہموار کرے گی۔
n ایس آئی او تعلیمی پالیسیز اور اصلاحات پر اکیڈمک ایکٹوزم اور عوامی بیداری کے ذریعے اثرانداز ہوگی۔
n ایس آئی او فرقہ واریت اور اس کی منظم صورتوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرے گی، نیز ایک ہم آہنگ اور جمہوری سماج کی تعمیر کی کوشش کرے گی۔
n ایس آئی او ملک میں طلبہ ونوجوانوں پر ہونے والے ظلم وناانصافی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف جدوجہد کرے گی اور اس کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے دیگر امن پسند تنظیموں کو بھی ساتھ لے گی۔
n ایس آئی او طلبہ اور نوجوانوں میں رائج اخلاقی برائیوں کو ملک گیر سطح پر بنیادی سوال کے طور پر اٹھائے گی۔
n ایس آئی او اپنی سرگرمیوں میں توسیع اور استحکام پر یکساں توجہ دے گی، تاکہ طلبہ برادری میں اس کا پیغام عام ہو، اس کا حلقہ اثر وسیع ہو، اور افراد تنظیم میں تنظیمی شعور، فکری ہم آہنگی اور کامل یکسوئی پیدا ہو۔
n ایس آئی جونیئر اسوسی ایٹس کی تربیت پر زور دے گی، اس سلسلے میں تنظیم ایسے مواد کی تیاری کی طرف توجہ دے گی جو ان کی دلچسپی کا باعث ہو اور جس کے ذریعے ان میں اسلام کی محبت پیدا ہو، اخلاق میں بہتری آئے، اور صلاحیتوں کا ارتقاء ہو۔ تمام حلقہ جات جونیئر اسوسی ایٹس کی نفسیات کا خیال رکھتے ہوئے انہیں منظم کریں گے۔

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں