غزل

ایڈمن

سر سے دستار گری ہاتھ سے ہتھیار گرے مصلحت اوڑھ کے جب قوم کے سردار گرے کشتی قوم بھلا پار کہاں سے لگتی؟ موجِ طوفان سے گھبراکے جوپتوار گرے اور ہوں گے جوترے درپہ گرا کرتے ہیں غیر ممکن ہے…

سر سے دستار گری ہاتھ سے ہتھیار گرے
مصلحت اوڑھ کے جب قوم کے سردار گرے

کشتی قوم بھلا پار کہاں سے لگتی؟
موجِ طوفان سے گھبراکے جوپتوار گرے

اور ہوں گے جوترے درپہ گرا کرتے ہیں
غیر ممکن ہے کہ مجھ سا کوئی خود دار گرے

وہ کہ ہر روز عداوت کی بناء رکھتے ہیں
اپنی کوشش ہے کہ نفرت کی یہ دیوار گرے

ہم تو سمجھتے تھے اٹھانے وہ ہمیں آئیں گے
بس یہی سوچ کے رستے میں کئی بار گرے

جان تھی جب تو کوئی پوچھنے والابھی نہ تھا
اب میری لاش پہ بیکار عزادار گرے

جھک کے چلنا تو شریعت کا تقاضا ہے مگر
اتنا بھی ٹھیک نہیں جس سے کہ معیار گرے

شوق دنیائے سخن کے کئی استاد سخن
بحر و اوزان میں لنگڑاتے کئی بار گرے

سلیم شوق پورنوی

 

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں