رفیق اور ویب ورلڈ

1

پیش کردہ: ایس آئی او ویب ٹیم

ایس آئی او ویب ٹیم نے ادارہ رفیق منزل کے تعاون سے ۲۰۱۳ ؁ء میں ویب دنیا میں ادارہ رفیق کے تحت کچھ نئے کاموں کا آغاز کیا ہے۔ چونکہ ادارہ رفیق سے شائع ہونے والے ماہناموں(رفیق منزل، The companionاور Chhatra Vimarsh) کے قارئین کی ایک بڑی تعداد ویب دنیا سے منسلک ہے، اس لئے ان کاموں کا ایک مختصر تعارف نیچے درج کیا جارہا ہے۔
رفیق منزل کی نئی ویب سائٹ
(www.rafeeqemanzil.com)
رفیق منزل کی نئی ویب سائٹ یونی کوڈ سے آراستہ کی گئی ہے۔ ویب میگزین کے Look and Feelسے آراستہ یہ سائٹ اردو نستعلیق فونٹس سے مزین کی گئی ہے، اس طرح رفیق منزل میں شائع ہونے والے کسی بھی مضمون کو اب اپنے مانیٹر پر پڑھنا کافی آسان ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں یونی کوڈ کی سہولت کی بنا پر قارئین مواد کو ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ بھی کرسکتے ہیں۔ رفیق منزل کی ہارڈ کاپی کی طرح ویب سائٹ بھی مختلف کالمس سے مزین کی گئی ہے جیسے کیمپس، تزکیہ، اداریہ وغیرہ۔
رفیق کی پچھلی ویب سائٹ کی طرح ای بک (Flipping Book) کی سہولت بھی نئی ویب سائٹ میں موجود ہے اور قارئین حسب سہولت یونی کوڈ یا ای بک سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ای بک میں پچھلے شمارے بھی پڑھے جاسکتے ہیں۔ ای بک ہو بہو ہارڈ کاپی کی طرح پی ڈی ایف شکل میں اپ لوڈ کی جاتی ہے۔
رفیق منزل Androidاپلی کیشن
اس وقت اسمارٹ فونس کا چلن کافی بڑھ چکا ہے۔ نوجوانوں اور بالخصوص طلبہ کے درمیان اسمارٹ فونس کافی مقبولیت اختیار کرچکے ہیں۔ کھیل کود، نیوز ویب سائٹس، گیمس وغیرہ کئی میدانوں میں کئی موبائل اپلی کیشنس تیار کئے جارہے ہیں۔ موبائیل اپلی کیشنس کی اس اہمیت کے پیش نظر رفیق منزل کے لئے ایک موبائل اپلی کیشن تیار کیا گیا ہے۔ یہ اپلی کیشن فی الوقتAndroidموبائیلس کے لئے دستیاب ہے۔ اور گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ (لنک نیچے دی گئی ہے۔ ) ویب سائٹ پر کسی بھی نئے مضمون کے شائع ہونے پر یہ اپلی کیشن خود بخود اس کو موبائل پر ڈاؤن لوڈ کرتی ہے ۔ رفیق ویب سائٹ کی طرح اس موبائل اپلی کیشن میں بھی مضامین کو مختلف کالمس کے تحت پیش کیا گیا ہے۔ PDFڈاؤن لوڈ اور ای بک کی سہولیات بھی اس اپلی کیشن میں موجود ہیں۔ رفیق سے ہر وقت جڑے رہنے کے لئے یہ اپلی کیشن کافی مفید ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.rafeeq.e.manzil
چھاتر ومرش ویب سائٹ
ادارہ رفیق سے شائع ہونے والے ہندی میگزین چھاتر ومرش کے لئے اس سال نئی ویب سائٹ رجسٹر کی گئی ہے۔ http://vimarsh.org/ فی الوقت قارئین کو ای بک (Flipping Book) کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ومرش کے سابقہ شمارے اس سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ عنقریب اس ویب سائٹ کو بھی ہندی یونی کوڈ سے آراستہ کیا جائے گا۔
The Companion ویب سائٹ
ادارہ رفیق کا انگریزی میگزین The companionبھی اب یونی کوڈ میں ویب ورلڈ پر موجود ہے۔ اس سائٹ کو مکمل ای میگزین کی شکل دی گئی ہے۔ اور کیمپس، تعلیم، کلچر،ٹیکنالوجی وغیرہ مختلف النوع موضوعات پر رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس سائٹ پر بھی ای بک (Flipping Book)سہولت فراہم کی گئی ہے۔
The Companion Androidاپلی کیشن
رفیق منزل Androidاپلی کیشن کی طرح The companionکے لئے بھی ایک موبائل اپلی کیشن پچھلے ماہ تیار کیا گیا ہے، اور صدر تنظیم ایس آئی او آف انڈیابرادر اشفاق شریف نے ممبئی میں اس کا افتتاح کیا۔ یہ خوبصورت اپلی کیشن گوگل پلے اسٹور پر مندرجہ ذیل لنک پر مفت دستیاب ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.the_companion
رفیق منزل، چھاتر ومرش اور The companionکے صفحات Facebookپر بھی موجود ہیں اور ان میگزینس کے تمام Updatesفیس بک پر پوسٹ کئے جاتے ہیں۔
رفیق آن لائن شاپنگ
http://shop.rafeeqemanzil.com/ اس سائٹ کے ذریعے ادارہ رفیق کے تینوں میگزینس کی آن لائن خریداری کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ لنک تینوں ویب سائٹس پر بھی موجود ہیں۔ خودکارPayment Gateway CcAvenue سے مربوط یہ سائٹPaymentکی تمام سہولیات فراہم کرتی ہے، یہ ڈیبیٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ اور تقریباً تمام بڑے بینکس سے جڑی ہوئی ہے۔

1 تبصرہ
  1. حماد نے کہا

    ماشاء اللہ یہ ماہنامہ عصرحاضر سے متعلق نئے نئے موضوعاتت پر قلم اتھا رہا ہے اللہ تعالی اس پر چہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights