سری لنکا میں ہوئے خود کش بم دھماکے کی صدر ایس آئی او نے کی مذمت

0

نئی دہلی۔ لبید شافی ( قومی صدر ایس آئی او) نے سری لنکا کے ایسٹر سنڈے سلبریشن کے دوران ہوئے سلسلہ وار خود کش دھماکے کی سخت مذمت کی جس میں تقریباً 200 افراد مارے گئے اور 450 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

لبید شافی نے اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک وحشیانہ کاعمل قرار دیا جو کہ جشن اور خوشی کے موقع پر عیسائی برادری کے ساتھ کیا گیا۔ ساتھ ہی اس دہشت گردانہ حملہ میں مارے گئے افراد اور ذخمی افراد کے ساتھ اظہار یگانگت کیا۔

لبید شافی نے کہا کہ دنیاکے مختلف ممالک میں ناحق قتل و غارت گری کا سلسلہ جو کہ انسانوں کی جانب سے انسانوں پر ہورہا ہے اس کو روکنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ انسانیت کو مزید گرنے سے بچایا جاسکے۔ موصوف نے امید کا اظہار کیا کہ حکومت سری لنکا ان حملوں کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کرے گی اور خاطیوں کو سزا دلانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرے گی تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ملک کے پُر امن فضا کو مکدر کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔

آخر میں لبید شافی نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا کسی بھی مذہب اور مذہبی برادری پربلا کسی تحقیقی اور سر لنکن حکومت کی تصدیق کے الزام عائد نہ کرے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights