رفیق منزل اور ویب دنیا

0

سوال: آج کل پرنٹ میڈیا کا زمانہ ختم ہورہا ہے۔ ہم کئی بڑے رسالوں اور اخبارات کو اپنے پرنٹ ورژن بند کرکے صرف ای ورژن پر توجہ دیتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ کیا رفیقِ منزل کے لئے بھی اس تجربہ کا کرنا فائدہ مند نہیں ہوگا؟ (جہاں زیب عالم ، بنگلور)

جواب: اس سوال کے لئے آپ کا شکریہ ! رفیق منزل اردو بولنے والے طلباءو نوجوانوں کو مخاطب کرنے والا رسالہ ہے۔ یہ نوجوان جن ذرائع سے تعلق رکھتے ہیں اُنہیں ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں ان کو مخاطب کرنا ہوگا۔ ہمارے تجربہ کے مطابق رفیق منزل کے قارئین پورے ہندوستان میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ایسے مقامات جہاں طلباءو نوجوان انٹر نیٹ کے استعمال سے بہت زیادہ واقف نہیں ہیں اور ان کے یہاں اسمارٹ فون کی سہولیات میسر نہیں ہیں وہاں بھی رفیق منزل پڑھا جاتا ہے۔ اس اعتبار سے پرنٹ ورژن کی معنویت فی الحال رفیق منزل کے لئے بہت زیادہ ہے۔

ہم البتہ الکٹرانک (برقی) میڈیا میں بھی ہماری موجودگی کو محسوس کروانا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں اکثر و بیشتر یہ بات کہی اور سنی جاتی ہے کہ یہ بہت سستا اور آسان ذریعہ ہے۔ لیکن ادارہ رفیق منزل اس بات سے بہ خوبہ واقف ہے کہ یہ ایک مغالطہ ہے۔ برقی میڈیا میں اپنی موجودگی منوانے کے لئے تزئین و آرائش اور متحرک نظام کی ضرورت ہے، اسی کے ساتھ مضامین کو چوری ہونے سے بچانا اور کریڈٹس کا اعتراف کروانا ایک مشکل اور مہنگا عمل ہے۔ ان تمام مشکلات کے علی الرغم دو محاذوں پر ہماری کوشش جاری ہے۔ پہلی ، رفیق منزل کا ایک خوبصورت ، مزئین ، حرکی اور استعمال میں آسان ویب سائٹ کی تیاری ، دوسرے محاذ پر ایک نیا موبائل ایپلیکیشن جو قارئین رفیق کے مابین اور مضمون نگاران کے درمیان تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔ ان دونوں ذرائع کے تحت ہم پرنٹ ورژن سے زیادہ مواد قارئین کو فراہم کریں گے۔

ظاہر ہے یہ کام ہمارے محدود وسائل کے ساتھ کرنا ایک مشکل امر ہے۔ لیکن اللہ رب العزت نے رفیق منزل کو ایسے رفقاءسے نوازا ہے جو بے لوث اور دیوانہ وار اس کی ترقی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ ایسے ہی رفقاءکی مرضی اور خواہش کے مطابق یہ کام ہوتا آیا ہے، آپ کے سوال کے جواب کے ذریعہ میں دیگر رفقاءتنظیم و رفقاءرفیق سے گذارش کرتا ہوں کہ اس کام کو انجام تک پہنچانے میں دامے درمے سخنے مدد کریں۔ انشاءاللہ بہت جلد ہم آپ کے سامنے پرنٹ ورژن کے ساتھ ایک برقی رفیق منزل کو بھی پیش کریں گے۔

اس کالم کے تحت قارئین کے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی جائے گی۔ اپنے سوالات بذریعہ ای میل یا وہاٹس ایپ (اس نمبر 9673022736 پر) بھیج سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights