توحید اور سماج

ایڈمن
فروری 2014

  اولاََ یہ چند باتیں عرض ہیں تمہید میں درحقیقت ابتدا انساں کی ہے توحید میں سب معاشی مشکلوں کا حل بھی ہے توحید میں ہے سیاست کی دوا مضمر اسی توحید میں الغرض سب مشکلوں کا حل فقط اسلام…

 

اولاََ یہ چند باتیں عرض ہیں تمہید میں
درحقیقت ابتدا انساں کی ہے توحید میں
سب معاشی مشکلوں کا حل بھی ہے توحید میں
ہے سیاست کی دوا مضمر اسی توحید میں
الغرض سب مشکلوں کا حل فقط اسلام ہے
ہے یہ دولت تو امانت درحقیقت اصل بات
جو ہوس کے ہوں پجاری‘دے دی ہے ان سب کو مات
سب معاشی کاوشوں کا ماحصل بھی ہو نجات
دیکھو ہے بے روزگاری‘ مفلسی کا حل زکات
الغرض سب مشکلوں کا حل فقط اسلام ہے
ہے سبق انسان کو انسان کی عزت کرے
سب مساوی ہیں بنی آدم سدا وحدت رہے
سب کا خالق ایک ہے‘ روگ کدورت نہ رکھے
بندگی اللہ کی ہوگی تو نصرت ہی ملے
الغرض سب مشکلوں کا حل فقط اسلام ہے
ہے حکومت فرد کی یاقوم کی بے سود بات
حاکمیت ہر طرح مخلوق کی ہے بے ثبات
حاکم مطلق ہے بس اللہ کی بے عیب ذات
ختم کرتے ہیں مذکر بس اسی پہ اپنی بات
الغرض سب مشکلوں کا حل فقط اسلام ہے
سید احمد مذکر، چنئی

حالیہ شمارے

وقف ترمیمی قانون: مضمرات اور مطلوب جدوجہد

شمارہ پڑھیں

علمی معیار کی بلندی

شمارہ پڑھیں