ہم مسلمان ہیں

ایڈمن
مارچ 2016

ہم سبھی کا خدا ایک رحمن ہے ہے نبی ایک اور ایک قرآن ہے آپکا جو وہ میرا بھی ایمان ہے صرف اخلاق ہی اپنی پہچان ہے یہ نہ بھولو مگر ہم مسلمان ہیں ہم مسلمان ہیں بس مسلمان ہیں…

ہم سبھی کا خدا ایک رحمن ہے
ہے نبی ایک اور ایک قرآن ہے
آپکا جو وہ میرا بھی ایمان ہے
صرف اخلاق ہی اپنی پہچان ہے

یہ نہ بھولو مگر ہم مسلمان ہیں
ہم مسلمان ہیں بس مسلمان ہیں

مسلکی اختلا فات ا پنی جگہ
سارے جھگڑے فسادات اپنی جگہ
رسم کہنہ روایات اپنی جگہ
تفرقہ کی ہر ایک بات اپنی جگہ

یہ نہ بھولو مگر ہم مسلمان ہیں
ہم مسلمان ہیں بس مسلمان ہیں

دوری قرآن سے اپنی بڑھتی گئی
اور فرائض سے امت یہ کٹتی گئی
پھرامامت کے منصب سے ہٹتی گئی
کتنے فرقوں میں جانے یہ بٹتی گئی

یہ نہ بھولو مگرہم مسلمان ہیں
ہم مسلمان ہیں بس مسلمان ہیں

ہم تو اپنوں ہی اپنوں سے کٹتے گئے
اور فرقوں میں ہم یوں ہی بٹتے گئے
ہم بھی کاشفؔ زمانے سے مٹتے گئے
بادلوں کی طرح ہم بھی چھٹتے گئے

یہ نہ بھولو مگر ہم مسلمان ہیں
ہم مسلمان ہیں بس مسلمان ہیں

 

از: اشعر الدین کاشفؔ

حالیہ شمارے

جدید تہذیب اور اسلامی اخلاق

شمارہ پڑھیں

عام انتخابات کے نتائج 2024 – مستقبل کی راہیں

شمارہ پڑھیں