غزل

ایڈمن
اپریل 2018

چھپانے کا غم اب جگر چاہیے خوشی بانٹنے کا ہنر چاہیے پڑھیں صرف تسبیح اہلِ خرد جنوں کا تقاضا ہے سر چاہیے جو کہتے ہو اس کو کرو خود بھی تم جو باتوں میں تم کو اثر چاہیے شبِ ہجر…

چھپانے کا غم اب جگر چاہیے
خوشی بانٹنے کا ہنر چاہیے

پڑھیں صرف تسبیح اہلِ خرد
جنوں کا تقاضا ہے سر چاہیے

جو کہتے ہو اس کو کرو خود بھی تم
جو باتوں میں تم کو اثر چاہیے

شبِ ہجر آخر کو لمبی ہوئی
ترے وصل کی اب سحر چاہئے

میں دل میں چھپی نفرتیں دیکھ لوں
خدایا مجھے وہ نظر چاہئے

اگر تم کو احمد ہو عزت کی چاہ
تمہیں بھی تو کرنی قدر چاہیے

ذکی احمد ۔ بھیونڈی

حالیہ شمارے

وقف ترمیمی قانون: مضمرات اور مطلوب جدوجہد

شمارہ پڑھیں

علمی معیار کی بلندی

شمارہ پڑھیں