برادر لبید شافی صدر تنظیم ایس آئی او آف انڈیا نے رمضان کے مقدس مہینے میں غزہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی. گزشتہ جمعہ، اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر جارحیت شروع کردی ، جس کے متاثرین میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ امن پسند مظاہرین بھی شامل ہیں.
ایس آئی او اس ظالمانہ، غیر انسانی اور غیر قانونی جارحانہ کارروائی کی سختی سے مذمت کرتی ہے، اور اس کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے.
ساتھ ہی لبید شافی نے بین الاقوامی برادری سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں کھڑے ہوں اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی قانون اور اس کے ذریعہ پاس کی گئی قراردادوں اور فیصلوں کا احترام کریں.
اس کے علاوہ، ایس او آئی نے بین الاقوامی برادری سے غزہ کے 12 سالہ غیر قانونی محاصرے اور پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا، نیز اس کاروائی کو انسانیت کے خلاف کھلا جرم قرار دیا ساتھ ہی ان افسران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا جو کہ حالیہ دنوں ہوئی بمباری میں 25 افراد کی موت کے ذمہ دار ہیں اور جن کی وجہ سے تقریباً 246 افراد زخمی ہیں.