آپ ہیں احمد و مجتبیٰ مصطفیٰ

ایڈمن
مارچ 2019

آپ ہیں احمد و مجتبیٰ مصطفیٰ آپ ہیں رہبر و رہنما مصطفیٰآپ کی مدح کرتا ہے سارا جہاں ہے خدا مدح خواں آپ کا مصطفیساری دنیا تھی ظلمت میں ڈوبی ہوئی آپ نے اس کو بخشی ضیاء مصطفیتیرے صدیق و…

آپ ہیں احمد و مجتبیٰ مصطفیٰ
آپ ہیں رہبر و رہنما مصطفیٰ

آپ کی مدح کرتا ہے سارا جہاں
ہے خدا مدح خواں آپ کا مصطفی

ساری دنیا تھی ظلمت میں ڈوبی ہوئی
آپ نے اس کو بخشی ضیاء مصطفی

تیرے صدیق و فاروق و عثماں علی
آئینہ دار دین ہدیٰ مصطفی

نعت کا حق ادا ہو بھلا کس طرح
مدح و توصیف سے ماورا مصطفی

آپ سے بے رخی سربسر گمرہی
عالمی دائمی پیشوا مصطفی

آپ کی ذات سارے مسائل کا حل
آپ ہیں ہر مرض کی دوا مصطفی

سیدالمرسلیں شاہ دنیا ودیں
مختصر یہ کہ بعد از خدا مصطفی

آرزو ہے کہ زندہ رہوں جب تلک
نام لیتا رہوں آپ کا مصطفی

جب ہو عارفؔ کا یارب دم واپسی
لب پہ اس کے رہے مصطفی مصطفی

احسان الحق عارف

حالیہ شمارے

جدید تہذیب اور اسلامی اخلاق

شمارہ پڑھیں

عام انتخابات کے نتائج 2024 – مستقبل کی راہیں

شمارہ پڑھیں