نظم

ایڈمن
اپریل 2016

کھا نہ دھوکا گردش ایام سے اب تو کٹتی ہے بڑے آرام سے آزمالے اے ستم گر سارے تیر تجھکو ڈر لگتا ہے گر اسلام سے گائے تو ایک جانور ہے برہمن کیا غرض اس کو رحیم و رام سے…

کھا نہ دھوکا گردش ایام سے
اب تو کٹتی ہے بڑے آرام سے

آزمالے اے ستم گر سارے تیر
تجھکو ڈر لگتا ہے گر اسلام سے

گائے تو ایک جانور ہے برہمن
کیا غرض اس کو رحیم و رام سے

میکدے میں شیخ صاحب السلام
بیٹھئے فرمائیے، کس کام سے

عشق کرنا ہے اگر بے خوف کر
کس لئے ڈرتا ہے تو انجام سے

آج بھی شاکرؔ وہی مطلوب ہے
زندگی بدلی تھی جس پیغام سے
شاکرؔ حسین ہریانہ۔الجامعہ شانتاپرم۔

حالیہ شمارے

علمی معیار کی بلندی

شمارہ پڑھیں

نظام تعلیم کا جدید بحران: حکومت کی جانب سے ہونے والی بے ضابطگیوں کا جائزہ

شمارہ پڑھیں