آپ ہیں احمد و مجتبیٰ مصطفیٰ

ایڈمن
مارچ 2019

آپ ہیں احمد و مجتبیٰ مصطفیٰ آپ ہیں رہبر و رہنما مصطفیٰ آپ کی مدح کرتا ہے سارا جہاں ہے خدا مدح خواں آپ کا مصطفی ساری دنیا تھی ظلمت میں ڈوبی ہوئی آپ نے اس کو بخشی ضیاء مصطفی…

آپ ہیں احمد و مجتبیٰ مصطفیٰ
آپ ہیں رہبر و رہنما مصطفیٰ

آپ کی مدح کرتا ہے سارا جہاں
ہے خدا مدح خواں آپ کا مصطفی

ساری دنیا تھی ظلمت میں ڈوبی ہوئی
آپ نے اس کو بخشی ضیاء مصطفی

تیرے صدیق و فاروق و عثماں علی
آئینہ دار دین ہدیٰ مصطفی

نعت کا حق ادا ہو بھلا کس طرح
مدح و توصیف سے ماورا مصطفی

آپ سے بے رخی سربسر گمرہی
عالمی دائمی پیشوا مصطفی

آپ کی ذات سارے مسائل کا حل
آپ ہیں ہر مرض کی دوا مصطفی

سیدالمرسلیں شاہ دنیا ودیں
مختصر یہ کہ بعد از خدا مصطفی

آرزو ہے کہ زندہ رہوں جب تلک
نام لیتا رہوں آپ کا مصطفی

جب ہو عارفؔ کا یارب دم واپسی
لب پہ اس کے رہے مصطفی مصطفی

احسان الحق عارف

حالیہ شمارے

وقف ترمیمی قانون: مضمرات اور مطلوب جدوجہد

شمارہ پڑھیں

علمی معیار کی بلندی

شمارہ پڑھیں