منظم قتل کے خلاف آواز بلند کریں : نحاس مالا

ایڈمن

برادر نحاس مالا صدر تنظیم ایس آئی او نے کہا کہ ایک 8 سالہ لڑکی، آصفہ کے قتل کی تفتیش میں غیر ضروری تاخیر پر ہم شدید مذمت کا اظہار کرتے ہیں. ہم ان تمام مجرمین کو سزا دینے کا…

برادر نحاس مالا صدر تنظیم ایس آئی او نے کہا کہ ایک 8 سالہ لڑکی، آصفہ کے قتل کی تفتیش میں غیر ضروری تاخیر پر ہم شدید مذمت کا اظہار کرتے ہیں. ہم ان تمام مجرمین کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں جو معصوم بچی کے قتل میں ملوث ہیں.

نحاس مالا نے کہا کہ ہم ڈھٹائی والے رویے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہیں جس کے ذریعہ انصاف کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبانے اور مجرمین کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. اس سے بری بات کیا ہوسکتی ہے کہ ایک مجرم ایم ایل اے کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے اور اناؤ کی مظلوم عورت کے خاندان کو دھمکی دی جارہی ہے.

انہوں نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو اپنی خاموشی توڑنی چاہئے اور اس بات کی وضاحت کرنی چاہیے کہ ان کے نعرے “بیٹی بچاؤ” کا کیا مطلب ہے؟
انہوں نے طلبہ ، نوجوانوں اور شہریوں سے پر زور مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں اقلیتوں پر ہورہے وحشتناک جرائم کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں. یہ کتنی تعجب خیز بات ہے کہ ایک معصوم بچی آصفہ کے قتل کو کٹھوعہ کے مسلم خانہ بدوشوں کو نکالنے کے لیے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے.
برادر نحاس مالا نے کہا کہ اگر ہم واقعی انصاف کے علمبردار ہیں تو ہمیں اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے.

سید اظہرالدین
نیشنل سکریٹری
ایس آئی او آف انڈیا

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں