خان حسنین عاقبؔ
علامہ اقبال ٹیچرس کالونی، مومن پورہ، واشم روڈ، پوسد 445215 مہاراشٹرا
یہ ہے صدائے اذاں، لا الہ الا اللہ
یقیں میں بدلے گماں، لا الہ الا اللہ
زباں پہ نامِ خدا، رو ح ہے نوردِ جہاں
دِلوں میں عشقِ بتاں، لا الہ الا اللہ
جو بُت شکن تھے انہی کی پھر آمد ا ٓمد ہے
صنم ہیں نوحہ کُناں، لا الہ الا اللہ
تلا ش جذبہئ ایماں کو پھر ہے طارق کی
وہ دریا پھر ہو رَواں، لا الہ الا اللہ
یہ کس نے صورِ سرافیل پھونکا کانوں میں
بدل گیا ہے سماں، لا الہ الا اللہ
نہ تھا یہ ذوقِ خدائی تو پھر دِیا کس نے
بتوں کو حکمِ اذاں، لا الہ الااللہ
جوعشق دل میں فروزاں ہے اب بھی عاقبؔ کے
وہ ہے متاعِ گراں، لا الہ الا اللہ