صحت مند ماحول، صحت مند زندگی

ایڈمن

محمد اکمل فلاحیاللہ تعالیٰ نے کائنات اور کائنات میں موجود تمام چیزوں کو انسانوں کی نفع رسانی کے لیے پیدا کیا ہے۔ یہ صاف ستھری ہوا جس میں وہ سانس لیتا ہے، یہ روح افزاء پانی جس سے وہ اپنی…

محمد اکمل فلاحی

اللہ تعالیٰ نے کائنات اور کائنات میں موجود تمام چیزوں کو انسانوں کی نفع رسانی کے لیے پیدا کیا ہے۔
یہ صاف ستھری ہوا جس میں وہ سانس لیتا ہے، یہ روح افزاء پانی جس سے وہ اپنی پیاس بجھاتا ہے، یہ ہرے بھرے درخت جن سے وہ پھل، لکڑیاں اور سایہ حاصل کرتا ہے، یہ طرح طرح کے مویشی جن کے دودھ، گوشت اور چمڑے سے وہ فائدہ اٹھاتا ہے،سب کو انسانوں کی خدمت میں لگا دیا گیا ہے۔انسان کی ذمے داری ہے کہ وہ ان تمام چیزوں کی حفاظت کرے اور انہیں ضائع ہونے سے بچائے۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ سب مل جل کر اپنے ماحول کی اچھی طرح دیکھ بھال کریں اور اسے بہتر بنائیں۔
ضروری ہے کہ سب مل جل کر اپنے ماحول کو ہر طرح کی آلودگی سے محفوظ رکھنے کی بھر پور کوشش کریں۔
ضروری ہے کہ سب مل جل کر کوشش کریں کہ نقصان دہ چیزیں ان کے ماحول سے قریب نہ آنے پائیں۔
تاکہ ساری چیزیں صحت مند ماحول میں صحت مند رہ سکیں۔
تاکہ سب لوگ صحت اور تندرستی کی دولت سے مالا مال ہو کرزندگی گزار سکیں۔
تاکہ سب لوگ اچھی صحت کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
یاد رکھیں ! ماحول کی حفاظت کرنا ہر فرد کا کام ہے اور ہر فرد کی ذمے داری ہے۔
یاد رکھیں ! اگر کچھ لوگوں کی وجہ سے ماحولیاتی فضا متاثر ہو رہی ہو تو اس پر خاموشی اختیار کر نے کے بجائے انہیں اس کام سے روکنے کی سنجیدہ کوشش ہونی چاہیے، ورنہ اس کی لپیٹ میں سب آجائیں گے۔
یاد رکھیں! اگر آپ نے اپنے ماحول کو صحت مند ماحول نہیں بنایا یا اسے مضر اثرات سے نہیں بچایا، تو آپ کو صحت مند ہوا، صحت مند غذا اور صاف ستھرا پانی نہیں مل سکے گا ۔آپ کو آلودہ ہوا، آلودہ غذا اور آلودہ پانی ہی ملے گا۔تب آپ کی اور آپ کے بچوں کی صحت خراب ہو گی، تب آپ اور آپ کے بچوں کو طرح طرح کی بیماریاں لاحق ہو ںگی۔اس طرح آپ اور آپ کے بچے صحت وتندرستی جیسی عظیم نعمت اور صحت مند زندگی سے محروم ہو جائیں گے۔
جب انسان صحت کی دولت سے محروم ہو جاتا ہے تب وہ کسی کام کا نہیں رہتا، تب وہ زندگی سے مایوس ہو جاتا اور جینے کے بجائے موت کی تمنا کرنے لگتا ہے!
آئیں، ہم سب مل جل کر ماحول کے تحفظ کے لیے بہتر سے بہتر تدبیریں اپنائیں۔
آئیں، ہم سب مل جل کر اپنے ماحول کو صحت مند ماحول بنائیں اور صحت مند زندگی گزاریں۔

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں