زندگی ایک سفر ہے !!

ایڈمن

سعد شمس اس سفر کے راستے میں بہت سے بریکر (speed breaker) اور موڑ یعنی ٹرننگ پوائنٹس ہیں ، یہی بریکر مسافر کو آگے بڑھنے اور اس کی رفتار کو کم کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں، اور یہی…

سعد شمس

اس سفر کے راستے میں بہت سے بریکر (speed breaker) اور موڑ یعنی ٹرننگ پوائنٹس ہیں ، یہی بریکر مسافر کو آگے بڑھنے اور اس کی رفتار کو کم کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں، اور یہی موڑ ہیں جو مسافر کو کنفیوز کرتے رہتے ہیں، اس سفر میں ہر طرح کے مسافر سے سابقہ پڑتا ہے، کچھ ہم سفر بن جاتے ہیں تو کچھ بیچ راہ میں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، آپ کو پتا ہے اس سفر کی سب سے پیاری بات کیا ہے؟ اگر مسافر کو اس کا ہم سفر اس کے ہم خیال، ہم اثر، ہم ذہن مل جائیں، تب مسافر کو منزل پر پہنچنے سے زیادہ لطف اس کے ساتھ چلنے میں آتا ہے، سفر آسان ہو جاتا ہے، اس سفر میں کچھ ایسے مسافر بھی ہوتے ہیں جو سفر کی مشکلات اور اس کی دوڑ بھاگ سے تھک کر بیٹھ جاتے ہیں لیکن کامیاب مسافر وہ ہے جو اصل منزل پر پہنچ کر دم لے،یقیناً اس سفر میں بہت سی پریشانیاں آتی ہیں، لیکن بہادر اور حوصلہ مند مسافر کبھی ہار نہیں مانتا وہ اس مشکل بھرے راستے میں اپنا سفر جاری رکھتا ہے، وہ پریشانیوں سے بھاگتا نہیں بلکہ جم کر مقابلہ کرتا ہے، اس کے چہرے پر کبھی مایوسی نہیں ہوتی ہے، اس کی آنکھوں میں منزل کو پانے کی جستجو ہوتی ہے، اس کی زبان پر یہی شعر رہتا ہے
جب حوصلہ بنا لیا اونچی اڑان کاپھر دیکھنا فضول ہے قد آسمان کا
آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد صاحب لکھتے ہیں:”تیرنے والے دریا میں رہ کر دریا پار کرجاتے ہیں مگر دریا سے ڈرنے والوں کو کشتی کے اندر بھی چین نصیب نہیں ہوتا۔ مصائب حیات زندگی کے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی ختم ہوں گے پس کام کرنے والوں کو ان پر ماتم کرنے کی جگہ کوشش کرنی چاہیے کہ ان کی دائمی رفاقت کو گوارا بنائیں اور دریا سے نکلنے کی سعی بے سود کی جگہ تیرنے کی کوشش کریں ورنہ ساری عمر ہاتھ پاؤں مارنے میں ختم ہوجائے گی اور کنارے تک رسائی نہ ہوگی”زندگی کے اس سفر میں کبھی عروج تو کبھی زوال، کبھی خوشی تو کبھی غم، کبھی دکھ تو کبھی سکھ آتا رہے گا، یہ تو زندگی کا ایک حصہ ہے، ایسا نہیں کہ مسافر اپنے سفر کو یہیں ترک کردے، بلکہ وہ مشکلات اور خطرات کا جم کر مقابلہ کرے، اپنے سفر کو جاری رکھے، اس کی نگاہ منزل مقصود پر ہونی چاہیے، اور ہاں! کامیابی بھی ایسے ہی مسافر کے قدم کو چومتی ہے..


حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں