1950 ء کی دہا ئی میں سو شل سائنس بھارت کے ذہین طلبہ کا پسندیدہ مضمون ہو ا کر تا تھا ۔ فلسفہ ، قانون ، نفسیات ،تاریخ وغیرہ مضامین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر نا فخرکی بات سمجھی جاتی تھی۔ 1960 ء کے بعد طلبہ میں سائنس اور کامرس کے کورسیس کرنے کا رجحان بڑھا ۔ شاید صنعتی ترقی کی طرف گامزن ہندوستان کو وکلاء، فلاسفر اور مورخین سے زیادہ ڈاکٹرس اور انجینئرس کی ضرورت تھی۔ لیکن موجودہ دور میں جس تیز رفتاری سے کریئرس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہیو مینٹس اور آرٹس کی اہمیت دوبارہ بڑھتی جارہی ہے۔ ذہین طلبہ پھر سے جغرافیہ ،تاریخ ،لسانیات کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ جیسے جیسے سوشل سائنس اختیار کرنے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے ویسے ویسے سرکاری اور نجی ادارے بھی ان کو رسیس کے لئے اسکالر شپ مہیّاکروارہے ہیں ۔ مضمون ہٰذا میں ایسے ہی کچھ اداروں اور اسکالر شپ اسکیموں کی تفصیلات دی گئی ہیں جو سو شل سائنس کو رسیس کے لئے ملک بھر میں مشہور ہیں۔
ٹا ٹا انسٹی ٹیوٹ آف سو شل سائنس (TISS)
ٰیہ ادارہ سوشل سائنس کے کو رسیس کے لئے ملک بھر میں کا فی مقبول ہے۔ سوشل سائنس کے علاوہ یہاں ایجوکیشن ،دیہی ترقی ،میڈیا ،تہذیب و ثقافت ، ماحولیاتی تعلیم ، وکالت اور لیبر اسٹڈیز جیسے کورسیس بھی کروائے جاتے ہیں ۔چار کیمپسس (حیدرآباد،گوہاٹی ، ممبئی ، تلجاپور)پر مشتمل یہ ادارہ ایک Deemedیو نیورسٹی کا درجہ حا صل کر چکا ہے۔گریجویشن کے علاوہ یہاں M.A, M.philاورPh.Dتک کے کور سیس موجود ہیں ۔ ان کو رسیس میں داخلے کے لئے طلبہ کو لازمی اہلیتی امتحان سے گزرنا ہو تا ہے۔ اس کے بعد انٹرویو لیا جا تا ہے۔ یہاں سالانہ اسکالر شپ کا نظم تو ہے ہی ساتھ ہی گورنمنٹ اور نجی اداروں کے قلیل مدتی تحقیقاتی کا موں کے لئے بھی اسکالر شپ مہیا کرائی جاتی ہے۔اس اسکالر شپ کے اہل صرف TISSکے طلبہ ہی ہیں۔اسکالر شپ کی تفصیلات اس طرح ہے:
کو کیلا گلاٹی اسکالرشپ Kokila Golati Scholarship
یہ اسکالرشپ M.Aکے ریسرچ پروجیکٹ تیار کرنے کے لئے دی جاتی ہے ۔ اس میں سالانہ 20000/- روپئے دئیے جا تے ہیں ۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کر نے کے لئے طلبہ کو M.Aکا ریسرچ پروجیکٹ اپنے پروفیسرس کی رہنمائی میں چننا ہو تا ہے ۔ لڑ کیوں کی تعلیم اور ان کے مسائل کو اس پروجیکٹ میں ترجیح دی جاتی ہے ۔
جے، سی مارفا تیا اسٹوڈنٹ شپ J.C. Marfatia Studentship
1200/-روپئے پر مشتمل یہ اسکالر شپ M.A سال دوم کے طلبہ کو دی جا تی ہے۔اس اسکالر شپ کے لئے M.Aسال اول میں امتیازی نمبرات حاصل کرنا لازمی ہے۔
ڈاکٹر جی آر بینرجی اسکالر شپ Dr. G.R. Benerji Scholarship
یہ 1300/-روپئے کی اسکالر شپ TISSکی ایلومینی اسوسی ایشن کی طرف سے سالانہ ذہین طلبہ کو دی جا تی ہے۔
ڈاکٹر نند کما ر کو چر اورراج کمارکوچر ٹرسٹ اسکالر شپ Dr. Nandkumar Kochar & Rajkumar Kochar Trust Scholarship
کینسر کے مریضوں میں کام کر نے والے سوشل ورکرس طلبہ کے لئے 6000/-روپئے سالانہ اسکالر شپ دی جاتی ہے ۔ ان مخصوص اسکالر شپس کے علاوہ TISSمختلف ریسرچ کے کام بھی کر تی ہیں۔ ان تحقیقاتی کاموں کے لئے کا ر پوریٹ کمپنیوں اور سماجی تنظیموں کی طرف سے اسکالر شپ دی جا تی ہے۔
نرملا نکیتن کا لج آ ف سوشل ورک
BSWاور MSWکے لئے مشہوریہ کالج ممبئی میں موجود ہے ۔ 1955 ء سے مو جود اس کالج میں دس سے زائد اسکالر شپ اسکیمیں ہیں ۔
M.P. Couciero اسکالر شپ
M.S.Wمیں اول نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کو یہ اسکالر شپ دی جاتی ہیں ۔Coucieroنرملا نکیتن کے بانیوں میں سے ہے ۔
مجومدار اسکالر شپ
M.S.W کے ریسرچ پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے مجمداراسکالر شپ دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ آزادانہ کام کر نے پروفیشنل سوشل ورکرس بھی اس اسکالرشپ کے اہل ہیں۔
Tressie Aranhaاسکالر شپ
سوشل سائنس خاص طور سے BSWاورMSWکر نے والے طلبہ کے لئے یہ اسکالر شپ کا لج کی فیس بھرنے کے لئے کا ر آمد ثابت ہو تی ہیں۔
ارملا کھتری میموریل اسکالر شپ
M.S.W مکمل کر نے کے بعد پروفیشنل سماجی خدمات انجام دینے والے یا سماجی اداروں میں فلاحی کا م کرنے والے افراد کے رشتے دار اس اسکالر شپ کے اہل ہیں ۔
نرملا مہتا اور فیملی اسکالر شپ
انسانی نفسیا ت کے موضوعات سے M.A، M.Philاور Ph.dکر نے والے طلبہ کویہ اسکالر شپ دی جا تی ہیں ۔
ST / SCطلبہ کے لئے راجیو گاندھی نیشنل فیلو شپ
شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کے ایسے طلبہ جنھوں نے سو شل سائنس اور ہیومنٹیز میں ماسٹرس کیا ہو اور M.philاور Ph.Dکے خو اہش مند ہوں۔ ان کے لئے ہر سال تقریباً 2000اسکالر شپس راجیو گاندھی فیلوشپ کی طرف سے دی جاتی ہے۔
عظیم پریم جی فاؤنڈیشن فیلوشپ
عظیم پریم جی فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی،فلاحی تنظیم ہے۔جو پچھلی دہائی سے ہندوستان میں معیا ر تعلیم کو بلند کر نے کے لئے کو شاں ہے۔ یہ فاؤنڈیشن آج آٹھ ریا ستوں کے تقریباً3,50,000اسکولو ں میں کام کر رہی ہے۔ ان کا اصل کا م اسکو ل بنوانا ، اسا تذہ اور مدرسین کی تر بیت کر نا اور تعلیمی لیڈر شپ تیا ر کر نا ہے۔ فا ؤنڈ یشن کی طرف سے کمیو نیٹی ڈیولپمنٹ پر دو سا لہ کو رس چلایا جا تا ہے اس کے علاوہ عوا می پالیسی اور انتظامی امور میں ماسٹرس بھی کر ایا جا تا ہے۔عظیم پریم جی فاؤنڈیشن بنگلو ر میں عظیم پر یم جی یو نیورسٹی بھی چلاتی ہے۔ جس میں بین الاقوامی معیا ر پر مشتمل گریجویٹ ، پو سٹ گریجویٹ اور Ph. D کے کو رسیس آرٹس فیکلٹی کے تحت چلائے جا تے ہیں ۔
عظیم پر یم جی فاؤنڈیشن کا اشتراک دنیا کے مشہور اداروں سے ہے ۔ آج عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کا نا م ہیو مینٹس کے کو ر سیس کے لئے بین الاقوامی سطح پر پہچانا جا تا ہے۔ ویب سائٹ: www.azimpremjifoundation.org
گاندھی فیلو شپ
اسکو لوں کے ذریعے ملک کی تر قی کے لئے بہترین نسل کی تیاری، اس فیلو شپ کا مقصد ہے۔ اس پروگرام کے تحت دیہی علاقوں کے اسکولوں میں پرنسپل کے ساتھ اسکو ل کی ترقی کے لئے کام کرنے والے افراد کو تیا ر کیا جا تا ہے ۔تعلیم مکمل نہ کر نے والے طلبہ کے لئے پروجیکٹس کی شکل میں اسا تذہ کی تیاری عمل میں آتی ہے۔ دیہی علاقوں میں تعلیمی مسائل پر کا م کر نے والے طلبہ کو ریسرچ اسٹنٹ شپ دی جا تی ہے ۔ ویب سا ئٹ: www.gandhifellowship.org
Legislative Assistants to Members of Parliament (LAMP) Fellowship
ممبر آف پارلیمنٹ کے ساتھ کام کر نے کے لئے 11مہینوں کی ٹریننگ LAMPٰٖفیلو شپ کی تحت دی جا تی ہے ۔ اس فیلوشپ کے لئے 12نو جوانوں کو دو سال کے لئے منتخب کیا جا تا ہے ۔ تا کہ وہ پارلیمنٹ ، MP’s اور حکو مت کے مختلف اداروں میں کا م کر سکیں۔یہ گورنمنٹ آف انڈیا کی طرف سے چلایا جانے والا پروجیکٹ ہے جس میں 78پسماندہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ کلیکٹرس کی مدد کے لئے افراد تیار کئے جا تے ہیں ۔ یہ دو تا تین سا لہ کورس ہو تا ہے ۔ ویب سائٹ : www.lamp.prsindia.org
The Young India Fellowship
مختلف مضامین میں مہارت کے حا مل طلبہ و طالبات کے لئے یہ یک سا لہ ہمہ وقتی ورہائشی پوسٹ گریجویٹ پروگرام ہے۔اس فیلو شپ کے لئے سارے ملک سے 200طلبہ کا انتخاب کیا جا تا ہے۔ اس کورس کے نصاب میں لیڈر شپ کوا لٹی ، جمہوری طر یق کار ، معا شیات ، بین الاقوامی تعلقات ، سماجیات جیسے مضا مین شامل کئے گئے ہیں۔ اس پورے پروگرام کی کو رس فیس تقریباً(چھ لاکھ)600000/- روپئے ہے ۔ Young India Fellowshipملنے کے بعد یہ ساری فیس معا ف کر دی جا تی ہے ۔ویب سائٹ : www.youngindiafellowship.com
ناروتم سکھ سار
بہتر تعلیمی ریکارڈ کے لئے تقریباً20لاکھ روپئے اس اسکالر شپ کے تحت دیئے جا تے ہیں لیکن یہ انٹریسٹ فری لون ہو تا ہے۔ جسے بعدمیں لوٹانا ضروری ہے۔ یہ سوشل سائنس ، وکالت اورسائنس میں پوسٹ گریجویٹ کر نے کے لئے دی جا نے والی اسکالر شپ ہے۔
ڈاکٹریٹ کے لئے جو اہر لا ل نہرو اسکالر شپ اسکیم :
سماجیا ت ، معاشیات ، اور جواہر لال نہرو پر Ph.Dکر نے کے خواہش مند طلبہ اس اسکالر شپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت پندرہ ہزار روپئے سالانہ دئیے جا تے ہیں ۔ جواہر لال نہرو اسکالر شپ اسکیم کے لئے طلبہ کا ہمہ وقتی Ph.D میں داخلہ ضروری ہے۔
ٹیگور نیشنل فیلو شپ :
کلچرل ریسرچ کے لئے منسٹری آف کلچر کی طرف سے یہ فیلوشپ دی جا تی ہے ۔ اس میں دو طرح کے ایوا رڈس ہو تے ہیں ۔ اول ٹیگور نیشنل فیلو شپ میں8 15ایوارڈس جو 80000/- روپئے ما ہانہ ہو تے ہیں ۔ دوم ٹیگور ریسرچ اسکالر میں 25ایوارڈس ہیں جو 50000/-روپئے ما ہانہ ہو تے ہیں۔ویب سائٹ:www.indiaculture.nic.in
عالم گیریت کی بدولت مختلف ملکوں کے افراد میں رابطے کی شرح بڑھ گئی ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ہمارے ملک میں کئی دفاتر قائم کئے ہیں ۔ اسی وجہ سے بیرون ملکی زبانوں کی اہمیت میں بھی اضافہ ہواہے۔مختلف زبانیں سکھانے والے بیشتر سرکاری اور غیر سرکاری ادارے ملک میں قائم ہوئے ہیں ۔ تدریس کے علاوہ ترجمہ نگاری اور رابطہ عامہ کے لئے مختلف اداروں میں زبانوں کے ماہرین کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ایئر لائن، ہو ٹل انڈسٹری اور سیاحت کے شعبوں میں کام کر نے کے لئے بھی مختلف زبانیں جا ننا لازمی ہے ۔کسی زبان میں M.A کر لینے کے بعد UGCجونیئر ریسرچ فیلو شپ کے لئے ملک گیر سطح پر اہلیتی ٹیسٹ کا اہتمام کر تی ہے۔ اس اسکیم کے تحت طلبہ کو Ph.D کے لئے فیلو شپ مہیا کر ائی جاتی ہے۔www.ugc.ac.in
ہمارے ملک میں کچھ ادارے زبانوں کی تدریس میں عالمی پیمانے پر شہرت یافتہ ہیں ۔ جیسے
۱
اسکو ل آف لینگویجس جو اہر لال نہرو یو نیور سٹی ، نئی دہلی
۲
سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انگلش اینڈ فارن لینگو یجس، حیدرآباد
۳
بھارتی ودیا بھون جواہر لال نہرو اکاڈمی آف لینگویجس، نئی دہلی
۴
ایسٹر ن ریجنل لینگویجس سینٹر، بھونیشور
۵
سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجس
اسکو ل آف لینگویجس جو اہر لال نہرو یو نیور سٹی ، نئی دہلی
یہاں کئی ملکی اور غیر ملکی زبانیں سکھانے کی سہولت مہیاہیں ۔ اور طلبہ کے لئے عمدہ اسکالر شپ بھی مہیا کرائی جا تی ہیں ۔جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے تحت زبانیں سیکھنے کے لئے دی جا نے والی اسکالر شپ درج ذیل ہیں ۔ یہ تمام اسکالر شپ طلبہ کی ماضی کی بہترین کارکردگی اور مسلسل اچھے پر فارمنس پر دی جاتی ہیں۔ ویب سائٹwww.jnu.ac.in:
فورڈفاؤنڈیشن اسکالر شپ Ford Foundation Scholarship
اسکو ل آف انٹر نیشنل اسٹڈیز کی جانب سے ہرماہ/- 700روپئے کی اسکالر شپ M.Aلینگویج کے طلبہ و طالبات کو دی جاتی ہے۔
ڈاکٹر شیلا زر بریگ فیلو شپ Dr. Shela Zurbrigg Scholarship
سینٹر آف سوشل میڈیسن اور کمیونیٹی ہیلتھ کی طرف سے ایک بار 2000/-روپئے کی اسکالر شپ دی جاتی ہے۔
تینڈولکر اسکالر شپ Tendulkar Scholarship
سو شل سائنس کے طلبہ کے لئے دوسال تک ہر ماہ 400/-روپئے اسکالر شپ دی جاتی ہے۔
ایچ ایل پروانہ اسکالر شپ H.L Parvana Scholarship
یہ اسکالر شپ سوشل سائنس میں M.A معاشیات کے طلباء کو 300/-روپئے ہر ماہ اور 2000/-روپئے سالانہ اسکالر شپ دی جاتی ہے۔
فو کس انٹر نیشنل فیلو شپ Fox International Fellowship
معاشیات، بین الاقوامی تعلقات ، تاریخ اور مالیات میں M.phil /Ph.Dکرنے والے طلبہ کو Yaleیونیورسٹی کی طرف سے 3سال تک اسکالر شپ دی جاتی ہے۔
سوامی پرنا وندنا میموریل ریسرچ فیلو شپ Swami Pranavananda Memorial Research Fellowship
ہندوستانی تہذیب ، فلسفہ اور ثقافت کے عنوانات پر M.philکرنے پر یہ اسکالر شپ دی جاتی ہے۔
ڈی ۔ ایس گرڈی سنسکرت اسکالر شپ D S Gardi Sanskrit Scholarships
یہ اسکالر شپ سنسکرت میں M.Aکرنے والے طلبہ کو دوسال تک دی جاتی ہے۔
ملک بھر میں آرٹس میں بہترین ما نے جا نے والے کا لجس کی فہرست درج ذیل ہیں ۔
Lady Shri Ram Colleges for Women (LSR), Delhi
St. Xavier ‘s College, Mumbai
St. Stephen’s College , Delhi
Loyola College, Chennai
St. Xavier ‘s College, Chennai
Christ University, Bangalore
Hindu College, Delhi
Mirand house, Delhi
Hans Raj College, Delhi
Madras Christian College (MCC), Chennai
Fergusson College, Pune
Presidency College, Chennai
Stella Maris College, Chennai
Ramjas College, Chennai
Jesus and Merry College, Delhi
Mount Carmel College, Bangalore
St. Joseph’s College, Bangalore
Ethiraj College for Women, Chennai
Sophia College for Women, Mumbai
Mithibai College of Arts, Mumbai
ماس کمیو نیکیشن کا لجس
Indian Institution of Mass Communication (IIMC), Delhi
Xavier Institute of Communication, Mumbai
Asian College of Journalism, Chennai.
Indian Institute of Journalism & New Media (IIJNM), Banglore.
AJK Mass Communication Research Centre, Delhi.
Times School of Journalism, Delhi
Dept. of Communication & Journalism, Pune University, Pune
Manorama School of Communication, Kottayam
سوشل ورک کا لجس
Tata Institute of Social Science (TISS), Mumbai
Delhi School of Social Work, Delhi
Department of Social Work, Jamia Millia Islamia, Delhi.
Madras School of Social Work, Chennai.
College of Social Work, Nirmala Niketan, Mumbai.
Karve Institute Social Service, Pune
Loyola College of Social Science, Thiruvananthapuram.
Department of Social Work, Christ University, Bangalore.
Roda Mistry College of Social Science & Research Centre, Hydrabad
Department of Social Works, Manglore University, Mangalore
لاء کالجس
National Law School of India University (NLSIU), Banglore.
National Academy of Law, Hyderabad
Faculty of Law University of Delhi, Delhi
National Law Institute University (NLIU), Bhopal
The West Bengal National University of Juridical Science (WBNUJS), Kolkata.
Symbiosis Law School, Pune
National Law University, Jodhpur (NLUJ), Jodhpur
Faculty of Law, Aligarh Muslim University, Aligarh
Faculty of Law, Banaras Hindu University, Varansi
Gujrat National Law University (GNLU), Gandhinagar
Government Law College, Mumbai
Amity Law School, Noida
ILS Law college, Pune
Faculty of Law, Jamia Millia Islamiam, Delhi
Hidayatullah National Law University (HNLU), Raipur
Faculty of Law, University of Calcutta, Kolkatta.
Army Institute of Law, (AIL), Mohali
Christ University, Banglore
The Tamil Nadu Dr. Ambedkar Law University, Chennai
Department of Law, University of Allahbad, Allahbad
University College of Law, Osmania University, Hyderabad
Faculty of Law, University of Mumbai, Mumbai.
National University of Advanced Legal Studies (NULALS), Kochi
Faculty of Law, Lucknow University, Lucknow
K.L.E. Society’s Law College, Bangalore
School of Legal Studies, Cochin University of Science and Technology, Kochi
CMR Law College, Mumbai.
K.C. Law College, Mumbai
Faculty of Law, ICFAI University, Dehradun.
Bangalore Institute of Legal Studies, Banglore