صدر ایس آئی او آف انڈیا نے مسابقتی امتحانات کی تاریخوں کے ٹکراؤ پر وزیر برائے فروغ انسانی وسائل کو لکھا خط
طلبہ ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، بہتر تعلیم ہی کے ذریعہ بہتر ملک کی امید کی جاسکتی ہے. ملک میں کم ہی ایسی یونیورسٹیاں ہیں جو معیار تعلیم کے لئے مشہور ہیں اور جن میں مسابقتی امتحان کے ذریعہ داخلہ لینے کے لئے طلباء خواہشمند بھی ہوتے ہیں اور محنت بھی کرتے ہیں.
حالیہ دنوں مختلف یونیورسٹیز کے مسابقتی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا، جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے 27-30 مئی کے امتحانات ایک ہی دن آرہے ہیں.
لبید شافی، صدر تنظیم ایس آئی او نے کہا کہ یہ دونوں یونیورسٹیز بھی قومی اہمیت کی حامل ہیں، ان دونوں یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے درخواست دینے والے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا. ہم اے ایم یو اور جے این یو کے انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری اور بخوشی ان تاریخوں کے مسئلے کو حل کریں.
لبید شافی نے مزید کہا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے اس ضمن میں صدر جمہوریہ ہند، MHRD اور ان یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے اپیل کی ہے.
میڈیا ڈپارٹمنٹ ایس آئی او آف انڈیا
میڈیا ڈپارٹمنٹ ایس آئی او آف انڈیا