ایس آئی او تلنگانہ نے سول سروسزامتحانات پرایک ترغیبی پروگرام منعقد کیا

0

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حلقہ تلنگانہ کی جانب سے 17نومبر/2019 کو امان فنکشن ہال حیدرآباد میں  UPSC’CIVIL SERVICES EXAMS کے عنوان پر طلباء کے لئے ایک ترغیبی ورکشاپ منعقد کیا جسمیں تقریباً 300 طلباء نے شرکت کی.برادر صہیب احمد خان ریاستی سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ نے افتتاحی کلمات کے ذریعہ پروگرام کے انعقاد کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔

سید اظہر الدین، مرکزی جنرل سکریٹری ایس آئی او شرکاء سے خطاب کرتے ہوِئے۔

برادر سید اظہر الدین جنرل سکریٹری ایس آئی او آف انڈیا نے اپنے کلیدی خطاب کے ذریعہ شرکاء کو کڑی محنت کی جانب رغبت دلائی اور کہا کہ بغیر محنت کوئی بھی اچھا کام ممکن نہیں۔ مہمان مقررین میں جناب نوح صدیقی(اسسٹنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس منسٹری آف فینانس) ‘جناب مصطفی اعجاز(Air 213)’ جناب شاہد(UPSC AIR 693)’جناب عام عرفات(GROUP-2)’ جناب حامد محمد خان صاحب (امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ) نے شرکاء سے اپنی بصیرت افروز خطاب کیا


برادر شاہد نے “My Journey from Madarsa” کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “یو پی ایس سی میں کامیابی کے لیے سنجیدگی اور مستقل کوشش لازمی ہے، امیدواروں کو چاہیے کہ وہ سخت محنت کریں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں.


جناب محمد مصطفیٰ نے شرکاء کو سول سروسز امتحانات کا طریقہ کار سمجھایا اور طلبہ کو امتحانات کہ تیاری کے لیے مفید کتابیں تجویز کیں ساتھ ہی امتحان میں کامیابی کے لئے منصوبہ فراہم کیا.
سول سروسز کی کوچنگ فراہم کرنے والے اداروں کے متعلق شیخ عامر عرفات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت تلنگانہ میں چار اہم ادارے موجود ہیں.


جناب نوح صدیقی نے ان صفات پر گفتگو کی جنھیں سول سروسز میں کامیابی حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو اپنے اندر پیدا کرنی چاہیے. انھوں نے چار نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلا کام یہ کہ دن میں کم از کم 8 گھنٹے پڑھنے میں صرف کریں، دوسرا یہ کہ زیادہ سے زیادہ کتب کا مطالعہ کریں، تیسرا یہ کہ جو معلومات آپ حاصل کرتے ہیں وہ شئیر کریں اور آخری یہ کہ خود احتسابی کریں.


جناب حامد محمد خان (امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ،تلنگانہ) نے بھی طلبہ سے خطاب کیا اور ان طلبہ کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش جو سول سروسز میں کامیابی حاصل کرنے اور معاشرے کی بھلائی کے لیے کام کرنے کا عزم رکھتے ہوں.


پروگرام کا اختتام ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین(صدر حلقہ ایس آئی او تلنگانہ) کے اختتامی کلمات سے ہوا انھوں طلبہ سے خواہش کی کہ وہ اس بڑے مقصد کے ضمن میں احساس کمتری کا شکار نا ہوں، اور اپنے تحفظات سے نکل کر ملک کی تعمیر میں حصہ ادا کریں اور خود کی اہمیت اور مقصد کو ہمیشہ یاد رکھیں.
. برادر ضمیر (HRD سکریٹری، ایس آئی او تلنگانہ) نے شکریہ کلمات ادا کیے.

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights