ایس آئی او ممبرا کوسہ کی کارکردگی

0

ایس آئی او ممبرا کوسہ کی جانب سے اسٹڈی سینٹر کا قیام
حال ہی میں ایس آئی او ممبرا کی جانب سے ایک اسٹڈی سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے۔ جس سے دسویں اور بارہویں کلاس کے طلبہ بڑی تعداد میں استفادہ کررہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سینٹر میں زیادہ تر طلبہ سِلم ایریاز سے تعلق رکھتے ہیں۔ کچھ طلبہ ایسے بھی ہیں جو دن میں اسکول جاتے ہیں اور رات میں نوکری کرتے ہیں۔ اس اسٹڈی سینٹر کے ذریعے گروپ اسٹڈی کی فضا بھی ہموار ہورہی ہے۔

 

ممبرا۔ ایس آئی او ممبرا یونٹ کے رفقاء نے ولادت رسولؐ کے مبارک موقع پر بک اسٹال لگاکر سیرت کے پیغام کی اشاعت میں حصہ لیا۔ ممبران تنظیم اور اسوسی ایٹ نے اس موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مشتمل ہینڈ بل تقسیم کیے اور مختصراً نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقصد حیات کی وضاحت کی۔ نمائش میں سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالنے والی کتابیں مختلف اسٹالس میں آویزاں کی گئیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کے متعلق جو غلط فہمیاں عام ہیں ان کا ازالہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام امن کو عام کرنا اس تنظیمی سرگرمی کا اصل مقصد ہے۔ مقامی افراد نے بھی اس نمائش کو سراہا اور کیڈرس کی حوصلہ افزائی کی۔ اس نمائش کا اختتام پیدل مارچ کے ذریعے جو کہ شنکر مندر سے تاور نگر تک ہوا کیا گیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights