تازہ شمارہ
علمی معیار کی بلندی
سماجی علم کی تلاش اور جستجو کے سفر میں جرات اور بے باکی کے حصول کے لیے شعور کی پختگی مطلوب ہے۔ آج ہمارا بیانیہ ہر پہلو سے مضبوط ہونے کے باوجود بہت کمزور نظر آتا ہے، اسے جس بے باکی اور جرات مندی کی ضرورت ہے وہ اہے وہ ہمارے قلم و آواز میں موجود نہیں ہے۔ ہم جب اپنے سما و شعور کا جائزہ لیتے ہیں تو وہاں بھی پختگی کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ شاید ہم سب سوال کرنے سے اور سوال کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں، نہ ہم سوال کرنا چاہتے ہیں اور نہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم سے کوئی سوال کرے۔ ہم بہت مضبوط بیانیہ کے مالک ہیں لیکن شعور کی پختگی اور جرات کی کمی ہماری بڑی کمزوری بن گئی ہے۔
شمارہ پڑھیں