نئی دہلی (15 نومبر، 2017): انسانی زندگی کی بقا کے لئے قدرتی وسائل ضروری ہیں. زرعی زمین ہمیں کھانا فراہم کرتی ہے، صاف اور پینے والے پانی کی فراہمی زندگی کو برقرار رکھتی ہے، اور مختلف قسم کے خام مال مسکن کی تعمیر کے لیے ضروری ہیں. قدرتی وسائل کی ضرورت صرف ہماری بنیادی ضروریات ہی کو پورا کرنے کے لئے نہیں ہے، بلکہ زندگی کے اعلی معیار، آرام اور آسائش، معاشی و سماجی بہبود اور اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے بھی ضروری ہے.
ہر معاشرہ قدرتی وسائل جیسے بایوجینک اور معدنی خام مال اور توانائی کے ذرائع جیسے ایندھن، شمسی توانائی اور صاف پانی پر منحصر ہوتا ہے. ماحولیاتی ذرائع ابلاغ اور ماحولیاتی نظام بھی قدرتی وسائل میں شمار کیے جاتے ہیں، ان کے مختلف النوع ، ان کی زمین کی مختلف اقسام اور ان کی پیداوار. یہ وہ لازمی عناصر ہیں جو ہماری معیشت کو مضبوط کرتے ہیں اور انسان کی خوشحالی میں اضافہ کرتے ہیں.
اگرچہ کہ ہندوستان کی آبادی 1.2 بلین ہے اور ان میں سے اکثریت غربت کی سطح سے نیچے رہتی ہیں، ہندوستان کا اوسط طبقہ ان وسائل کا استعمال کرتا ہے جو تمام آبادی کے لئے ہیں.
گزشتہ تین دہائیوں سے ہندوستان کی ترقی قدرتی وسائل کے فضول اور غلط استعمال اور انسانی بقا کے لئے پانی جیسے قیمتی وسائل کے غلط استعمال سے عبارت ہے. یہی وجہ ہے کہ دہلی اور بنگلور جیسے شہروں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
تاہم مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر ان قدرتی وسائل کی ضرورت دن بدن بڑھتی جارہی ہے.
1)بڑھتی ہوئی آبادی
2)صنعتی اور سروس سے متعلق پیداوار کی توسیع
3)درمیانی طبقے کی بڑھتی ہوئی آمدنی.
4)بڑھتی ہوئی شہری آبادی
اس پس منظر میں، اسلامی ریلیف اور مرکز برائے علمی تحقیق و تربیت نے اس بات کو محسوس کیا کہ جہاں سماجی سطح پر لوگوں کے اندر قدرتی وسائل کے صحیح استعمال کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر بیداری لانے کی ضرورت ہے وہیں مستقبل میں وسائل کے مثبت اور سائنٹفک استعمال کی بھی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلیں بھی ان وسائل سے مستفید ہوسکیں.
قدرتی وسائل کے مثبت اور پائیدار استعمال کے سلسلے میں اسلام کی ایک عظیم روایت رہی ہے. متعدد قرآنی آیات اور احادیث وسائل کے صحیح استعمال کا حکم دیتی ہیں. اللہ نے ہمیں اس زمین کا محافظ بنایا ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے.
اس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے آئی. آر نے یہ طے کیا ہے کہ وہ وسائل کے صحیح استعمال سے متعلق اسلامی تعلیمات کو مسلم سماج میں مندرجہ ذیل ذرائع سے فروغ دے گی.
آئی آر آئی اور سی ای آر ٹی نے دہلی میں واقع ایس آئی او کے مرکزی دفتر میں ماحولیات اور وسائل کی پیداوار اور صرف سے متعلق ایک آن لائن سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز کیا.
کورس کے تفصیلات: یہ ایک معلوماتی آنلائن سرٹیفکیٹ کورس ہے جو مسلم طلبہ و نوجوانوں کے لئے ہندی ، اردو اور انگلش تینوں زبانوں میں ہوگا. یہ کورس علماء اور اس میدان کے ماہرین کے ذریعہ ڈیزائن کیا جائے گا جس کے ذریعہ نوجوان طلبہ کو ماحولیات، وسائل کی پیداوار اور صرف کی تعلیم قرآن و حدیث کی روشنی میں دی جائے گی.
اس کورس کے ذریعہ جہاں طلبہ خود مستفید ہوں گے وہیں یہ اپنے معاشرہ کو اس سلسلے میں بیدار کرنے میں معاون ثابت ہوں گے.
اس موقع پر بطور مہمان پروفیسر محمد رفعت (پروفیسر جامعہ ملیہ و ممبر مشاورتی کونسل سی ای آر ٹی)
محمد اکمل شریف (ہیڈ مشن اسلامی ریلیف) اور سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر توصیف احمد موجود رہے.
بشکریہ
شعبہ میڈیا
سی ای آر ٹی، نئی دہلی
سیل: 8686869411