نارتھ انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے تحت مہادھیویشن ۲۰۱۴ کا انعقاد

ایڈمن

ایس آئی او جھارکھنڈ کی جانب سے راجدھانی رانچی میں ۲۱؍اکتوبر ۲۰۱۴ء ؁کو بروز منگل بمقام SDCہال ،پرولیا روڈ رانچی میں ۱۰؍بجے سے ایک بڑا پروگرام’’مہادھیویشن ۲۰۱۴‘‘ منعقد کیا گیا ۔یہ پروگرام نارتھ انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے تحت منعقد ہوا۔جھارکھنڈ…

ایس آئی او جھارکھنڈ کی جانب سے راجدھانی رانچی میں ۲۱؍اکتوبر ۲۰۱۴ء ؁کو بروز منگل بمقام SDCہال ،پرولیا روڈ رانچی میں ۱۰؍بجے سے ایک بڑا پروگرام’’مہادھیویشن ۲۰۱۴‘‘ منعقد کیا گیا ۔یہ پروگرام نارتھ انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے تحت منعقد ہوا۔جھارکھنڈ کی سطح پر ۲۰۱۴ء ؁میں ہونے والایہ پروگرام کافی اہمیت کا حامل تھا۔اس پروگرام میں نارتھ انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے مرکزی کنوینر اور مرکزی سکریٹری ایس آئی او برادر مسیح الزماں اور صدر تنظیم برادر اشفاق احمد شریف تشریف لائے تھے۔ان کے علاوہ جھارکھنڈ کے جانے مانے ماہر تعلیمات اور سماجی کارکن بھی اس مہادھیویشن میں موجود تھے۔چیف گیسٹ کے طورپر جھارکھنڈ سرکار کی جانب سے وزیر تعلیم محترمہ گیتا شری اراؤں موجود تھیں۔ایس آئی او جھاکھنڈ کا یہ پہلا پروگرام تھا جس میں حکومت سے کسی وزیر کو چیف گیسٹ کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ایس آئی اوجھارکھنڈ کی جو غلط تصویر عوام الناس کے سامنے میڈیا کے ذریعہ سامنے لائی جا رہی تھی اس کی صحیح تصویر اس مہادھیویشن ۲۰۱۴ء ؁کے ذریعے سامنے لایا گیا۔مرکزی سکریٹری اور نارتھ انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے کنوینر برادر مسیح الزماں نے سامعین کے سامنے نارتھ انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کا تعارف پیش کیا اور ایجوکیشن کی موجودہ صورتحال کا نقشہ کھیچ کر رکھ دیا ۔خاص کر نارتھ انڈیا میں پرائمری تعلیم کے سلسلے میں جس قدر بے احتیاطی پائی جا رہی ہے اسے اجاگر کیا ۔جن، جنگل ،زمین کی لڑائی میں آدیواسیوں کے لئے لڑنے والی سماجی کارکن محترمہ دیا منی بارلا بھی تشریف لائی تھیں ۔انہوں نے عوام پر خصوصاًآدیواسیوں پر اور طلبہ برادری پر ہونے والے ناانصافیوں پر اپنا نشانہ باندھااور اپنی بات کہتے ہوئے انہوں نے سرکار سے ان کو دور کرنے کی بات کہی۔ڈاکٹر بی پی کیسری اورڈاکٹر آر پرساد نے بھی تعلیم کے موضوع پر سامعین کے درمیان مفید ترین باتیں پیش کیں۔چیف گیسٹ محترمہ گیتا شری اراؤں نے طلبہ برادری کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ تعلیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے طلبہ برادری کو آگے آنا چاہئے اس سلسلے میں ہم ایس آئی او کے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ وہ پرائمری تعلیم میں جو گڑبڑی کی جارہی ہے اس کے سدھار کیلئے کمر کس لئے ہیں ۔محترم صدر تنظیم اشفاق احمد شریف نے طلبہ و طالبات کو خطاب فرمایا اور ان کو توشہ عنایت فرمایا۔ صدر حلقہ برادر ارشاد باری کے اختتامی گفتگو کے ساتھ ہی اس مہادھیویشن ۲۰۱۴ کا اختتام عمل میں آیا ۔
مہادھیویشن ۲۰۱۴ کے فوراًبعد ایک ریل نکالی گئی جو رانچی یونیورسٹی سے شروع ہوئی اور کچہری ہوتے ہوئے راج بھون (گورنر ہاؤس)تک گئی ۔پانچ لوگوں کی ٹیم نے گورنر کو میمورنڈم پیش کیا ۔اس پورے پروگرام میں شرکاء کی تعداد ۳۵۰سے زائد تھی ۔ریلی میں تعداد تقریباً۳۰۰ تھی ۔ طلبہ برادری نے اس طرح کے پروگرام کو زیادہ سے زیادہ منعقد کرنے کے سلسلے میں اپنی رائے دی تاکہ طلبہ برادری کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے۔

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں