مسجد کی دیوار پر “جئے شری رام” لکھا ہوا تھا

ایڈمن

آج بروز سنیچر (29 فروری) جب SIO DELHI کی ٹیم نے گھونڈا کا دورہ کیا تو ہمیں معلوم ہوا کی نارتھ گھونڈا کی بھی ایک مسجد شہید کی گئ ہے. ہم مسجد پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہاں اب تک…

آج بروز سنیچر (29 فروری) جب SIO DELHI کی ٹیم نے گھونڈا کا دورہ کیا تو ہمیں معلوم ہوا کی نارتھ گھونڈا کی بھی ایک مسجد شہید کی گئ ہے. ہم مسجد پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہاں اب تک کوئی بھی میڈیا رپورٹر نہیں پہنچا تھا.

مسجد کی دیوار پر “جئے شری رام” لکھا ہوا تھا کھڑکی پر گولی کے نشان تھے لوہے کے راڈ سے دیواریں توڑنے کی کوشش ہوئ تھی قرآن کریم کے نسخوں کو جلایا گیا تھا اور وہ فرش پر پڑے تھے مسجد کو مکمل طور سے جلادیا گیا تھا پنکھے ٹوٹے پڑے تھے جائے نماز کا کہیں پتا نہیں تھا ادھر ادھر کچھ جلے ہوۓ ٹکڑے پڑے تھے مسجد کے اندر اینٹوں کی بوچھار تھی امام اور مؤذن کے کپڑے بستر جس کمرے میں تھے اسے بھی جلا کر تہس نہس کر دیا گیا تھا.

امام صاحب سے جب بات ہوئ تو انہوں نے بتایا کہ “شکر ہے پڑوسیوں نے ہمیں مسجد کی چھت سے اپنی چھت پر چڑھایا اور وہاں سے جان بچا کر بھاگنے کا نظم کروایا”.

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ “کل جب مؤذن صاحب مسجد کو دیکھنے گئے تو وہاں کے لوکل لوگوں نے انکو دوڑا لیا اور اس گھر تک آۓ جہاں انہوں نے پناہ لے رکھی تھی اور گھر والوں کو مجبور کیا کہ انکے گھر سے مؤذن صاحب کو نکال باہر کریں مجبور ہوکر مؤذن صاحب اب اندرلوک چلے گئے ہیں”.

ہمارے ایک ساتھی دو روز قبل وہاں گۓ تھے اور آس پڑوس کے لوگوں سے مسجد کا پتہ پوچھا تھا تو انہوں نے ہنس کر جواب دیا تھا” سامنے والی گلی میں پہلے مسجد تھی لیکن اب نہیں ہے”.

ہم نے امام صاحب سے سوال کیا کہ اگر FIR نہیں کرانا ہو تو بتائیں ہم ابھی مسجد کی صفائ کرکے یہاں دوگانہ نماز ادا کرکے ہی لوٹیں گے تاکہ دلوں سے ڈر و خوف دور ہو اور لوگ مسجد کو ایک مرتبہ پھر آباد کریں لیکن انکا ارادہ FIR کرانے کا ہے لہذا ہم سلگتے ہوۓ دلوں کے ساتھ گھر واپس لوٹ آۓ.
امید کرتے ہیں کہ لوگ جلد از جلد اس مسجد کو اور دیگر شہیدہونے والی تمام مساجد کو جلد از جلد ازسرنو آباد کرینگے اور پہلے سے زیادہ یہ مساجد اب آباد رہینگی.
آمین

~ فواز جاوید, لقمان, معاذ
ٹیم SIO DELHI

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں