مرکزی سطح پر نئے تقررات

ایڈمن
فروری 2015

ایس آئی او آف انڈیا کی میقات نو کے لیے مرکزی سطح پر مندرجہ ذیل سکریٹریز کا تقرر عمل میں آیا برادر توصیف احمد کیمپس سکریٹری مقرر ہوئے، موصوف کا تعلق کرناٹک سے ہے، گزشتہ میقات میں ایس آئی او…

ایس آئی او آف انڈیا کی میقات نو کے لیے مرکزی سطح پر مندرجہ ذیل سکریٹریز کا تقرر عمل میں آیا

برادر توصیف احمد کیمپس سکریٹری مقرر ہوئے، موصوف کا تعلق کرناٹک سے ہے، گزشتہ میقات میں ایس آئی او کرناٹک کے صدرحلقہ اور اس سے قبل سکریٹری حلقہ رہے۔ موصوف رواں میقات میں ایس آئی او آف انڈیا کی مرکزی مشاورتی کونسل(سی اے سی) کے ممبر بھی ہیں۔

برادر لئیق احمد خان سکریٹری رابطہ عامہ مقرر ہوئے، موصوف کا تعلق تلنگانہ ریاست سے ہے، آپ گزشتہ دنوں حیدرآباد کے ایک انجینئرنگ کالج میں اسسٹنٹ لکچرر تھے۔

برادر نشاد احمد آرگنائزنگ سکریٹری مقرر ہوئے ، موصوف کا تعلق کیرلا سے ہے، اس وقت الجامعہ الاسلامیہ شانتاپرم کیرلا میں استاذ اور کلیۃ التمہیدی کے پرنسپل ہیں۔

برادر عبدالودود سکریٹری برائے توسیع واستحکام مقرر ہوئے، موصوف کا تعلق ویسٹ بنگال سے ہے، آپ گزشتہ میقات میں دینی مدارس کے لیے مرکزی سکریٹری تھے۔

برادر نذیرالحسن فلاحی سکریٹری برائے دینی مدارس مقرر ہوئے، موصوف کا تعلق ریاست اترپردیش سے ہے، آپ اس سے قبل ایس آئی او یوپی مغرب کے صدرحلقہ رہے۔

 

حالیہ شمارے

جدید تہذیب اور اسلامی اخلاق

شمارہ پڑھیں

عام انتخابات کے نتائج 2024 – مستقبل کی راہیں

شمارہ پڑھیں