پروفیسر ایم وی راجیو گوڈا (کنوینر منشور ڈرافٹنگ کمیٹی 2019،کانگریس) و دیگر سے ایس آئی او کے وفد کی ملاقات

ایڈمن

نئی دہلی: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) نے 2019 پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں طلباء و نوجوانوں کی طرف سے ایک انتخابی منشور جاری کیا جس طلباء و نوجوانوں اور تعلیمی اداروں سے متعلق مسائل و تجاویز پیش کیے…


نئی دہلی: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) نے 2019 پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں طلباء و نوجوانوں کی طرف سے ایک انتخابی منشور جاری کیا جس طلباء و نوجوانوں اور تعلیمی اداروں سے متعلق مسائل و تجاویز پیش کیے گئے. اسی ضمن میں برادر لبید عالیہ (قومی صدر ایس آئی او) کی صدارت میں وفد نے ملک کے مختلف علاقوں و مقامات کے اراکین پارلیمنٹ بشمول پروفیسر ایم وی راجیو گوڈا (کنوینر منشور ڈرافٹنگ کمیٹی 2019،کانگریس)، ای ٹی بشیر (ایم پی کیرالا)، بی وینود کمار (TRS فلور لیڈر، لوک سبھا)، مسٹر ڈی راجہ (ایم پی سی پی آئی) سے ملاقات کی اور انھیں ان مسائل کو اپنے انتخابی منشور کا حصہ بنانے

کی بات کی.
اس موقع پر تعلیم، نوجوان اور انسانی حقوق جیسے مسائل پر گفتگو ہوئی.1- رنگناتھ مشرا کمیشن کے تحفظات کی تجویز پر پر فی الفور عمل کیا جائے.2- اقلیتی اضلاع میں AMU off Campus کو قائم کیا جائے.3- اقلیتی ترقی پذیر اضلاع کے تعلیمی اداروں اور انفراسٹرکچر پر خاص توجہ مرکوز کی جائے.4- اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کمیشن برائے یکساں مواقع.5- دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات سے بَری بے گناہ و معصوم نوجوانوں کی باز آبادکاری.6- اسکیم جیسے MANF اور RGNF کی رکاوٹ کو کالعدم کیا جائے.7- آر ٹی ای (RTE) کی مکمل عمل آوری کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی تشکیل دی جائے.8- مختلف شعبہ جات میں موجود خالی نشستوں کو جلد از جلد اور شفاف انداز میں پُر کیا جائے.
اس موقع پر کئی MP’s نے اپنے انتخابی منشور کی تیاری کے وقت ان پر گفتگو کرنے اور دیگر نے ان نکات

کو اپنے منشور میں شامل کرنے کا تیقن دیا.
ایس آئی او اپنی اس مہم کو جاری رکھے گی اور ملک گیر سطح پر سیاسی جماعتوں کے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان انتخابات میں طلباء اور نوجوانوں کے مسائل کو ایجنڈہ بنائے گی.
شعبہ نشر و اشاعت، ایس آئی اوسید احمد علی (مرکزی سیکرٹری)سیل نمبر 8143632370 | [email protected] | sio-india.org

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں