سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو میڈیکل میں داخلہ کے لئے ہونے والے ٹیسٹ (NEET) کے سیشن 19-2018 میں بطور زبان اردو کو شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے، ایس آئی او سے حکومت کے خلاف درخواست واپس لینے کے لئے پوچھا تھا لیکن ایس او آئی کی جانب سے پیش کردہ وکیل ریوندر ایس گریہ نے درخواست کو واپس لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ 4 جنوری 2017 کو، مہاراشٹر حکومت نے مرکزی حکومت کو ٹیسٹ میں اردو شامل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن مرکزی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ یہ درخواست انہیں 17 جنوری 2017 کو موصول ہوئی. اگلی درخواست میں، مرکز نے قبول کیا کہ اسے 4 جنوری کو ٹیسٹ میں اردو شامل کرنے کا خط ملا تھا.
اس سلسلے میں ایس آئی او نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر اردو کو ٹیسٹ میں شامل نہیں کرنا چاہتی ہے کیونکہ حکومت اردو کو امتیازی حیثیت سے دیکھتی ہے. چونکہ اردو زبان مسلمانوں کے ساتھ منسلک ہے، اسی لئے حکومت تعصبی رویہ اختیار کر اردو کو جان بوجھ کر ٹیسٹ میں شامل نہیں کر رہی ہے.
حکومت نے ایس آئی او سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ درخواست سے یہ مواد ہٹانے لیکن ایس آئی او نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا. اس کے بعد عدالت نے ایس آئی او سے یہ الزامات ثابت کرنے کے لئے کہا. آج مرکزی حکومت نے کیس کو بند کرنے پر اتفاق کیا اور معاملے پر آگے بحث نہیں کی. عدالت نے آخری فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کے امتحانات ہو چکے ہیں اور ہم واپس پیچھے نہیں جا سکتے. حکومت نے عدالت کو اگلے سال سے ٹیسٹ، اردو زبان میں منعقد کرنے کا بھروسہ دلایا ہے.