دہلی۔ ۲۴؍دسمبر بعد نماز مغرب جامع مسجد ، پرانی دہلی میں سیرت النبیؐ پر ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ معروف اسلامی دانشور اور مترجم قرآن مجید ہندی مولانا محمد فاروق خاں صاحب نے سیرت پاک ؐ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انسانیت کے تمام سلگتے مسائل کا حل سیرت النبیؐ میں پوشیدہ ہے۔ جناب اقبال حسین صاحب صدرتنظیم ایس آئی او آف انڈیا نے ملک گیر پیمانے پر ایس آئی او کی جانب سے منائی جانے والی سیرت مہم کا تعارف کرایا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار بحیثیت معلم اجاگر کیا۔ اس اہم جلسہ سیرت کے موقع پر تمام ہی مرکزی ذمہ داران موجود تھے۔ نظامت کے فرائض جناب لئیق احمد خان نے انجام دیئے۔
جامع مسجد میں ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے جلسہ سیرتؐ کا انعقاد
دہلی۔ ۲۴؍دسمبر بعد نماز مغرب جامع مسجد ، پرانی دہلی میں سیرت النبیؐ پر ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ معروف اسلامی دانشور اور مترجم قرآن مجید ہندی مولانا…