ایس ایم سی ۲۰۱۴ ؁ء

ایڈمن

ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے مرکزی سطح پر میقات ۲۰۱۳ ؁ء تا ۲۰۱۴ ؁ء کا منتخب ممبرس کیمپ مرکز جماعت اسلامی ہنددہلی میں ۱۸؍تا ۲۳؍اگست منعقد کیا گیا۔اس کیمپ میں جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او…

ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے مرکزی سطح پر میقات ۲۰۱۳ ؁ء تا ۲۰۱۴ ؁ء کا منتخب ممبرس کیمپ مرکز جماعت اسلامی ہنددہلی میں ۱۸؍تا ۲۳؍اگست منعقد کیا گیا۔اس کیمپ میں جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او آف انڈیا کی مرکزی شخصیات کے علاوہ ڈاکٹر محمد عنایت اللہ اسد سبحانی، ڈاکٹر محی الدین غازی، ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی، یوگیندر یادو، پروفیسر وکاس گپتا،اور دیگر علمی وفکری شخصیات شریک ہوئیں۔(کیمپ کی تفصیلی رپورٹ آئندہ شمارے میں ملاحظہ فرمائیں)
ندائے صفہ کیمپ۲۰۱۴ ؁ء
وابستگان تنظیم کے علمی اور فکری ارتقاء کی غرض سے ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹر کی جانب سے \”What I Think\” کے مرکزی موضوع کے تحت تین روزہ کیمپ برائے منتخب ممبران \”ندائے صفہ\”کے عنوان سے 15؍اگست تا 17؍اگست 2014کو منعقد کیا گیا ۔واضح رہے کہ ندائے صفہ کیمپ 2013میں منعقد ہ چھ روزہ کیمپ کی دوسری کڑی ہے۔اسائینمینٹ کی بنیاد پر 50ممبران کو کیمپ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ ندائے صفہ کیمپ میں تحریک اسلامی کے مفکرین کے ذریعہ مختلف عنوانات کے تحت سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔کیمپ کی شروعات تفقہ فی الدین کے عنوان پر درس قرآن سے ہوئی ۔اس کے بعدشرکاء سید سعادت اللہ حسینی صاحب (سابق صدر تنظیم ایس آئی او، رکن مرکزی مجلس شوری جماعت اسلامی ہند)سے مختلف عنوانات کے تحت مستفید ہوتے رہے۔Idea of India-Role of Religion\”\” اس عنوان کے ذیل میں ہندوستانی معاشرہ کی تعمیر میں مذاہب کا کیا رول رہا ہے؟کیا قیام دین دوسرے تمام مذاہب کے اصولوں کو ختم کرکے ہی ہوسکتا ہے؟موجودہ سماج میں مذاہب کی اہمیت کیا ہے؟ ان سوالات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔اس کے بعد\” تحریکی لٹریچر کا ایک تجزیہ \”پیش کیا گیا جس میں محترم سعادت اللہ حسینی نے فرمایا کہ جس رفتار سے تحریک اسلامی آگے بڑھی ہے تحریک کا لٹریچر اس رفتار سے آگے نہیں بڑھ پایا ہے۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم میں سے کچھ لوگ اٹھیں اور تحریک اسلامی کی اس اہم ضرورت کی تکمیل کریں ۔اسی کے ساتھ’ جماعت اسلامی ہند کا سیاسی سفر ‘ پر بھی موصوف نے سیر حاصل گفتگو کی۔ندائے صفہ کیمپ میں مختلف سیمینار رکھے گئے جس میں منتخب شرکاء کو عنوانات دیئے گئے اور انہوں نے ان پر اپنا مقالہ پیش کیا۔کیمپ میں ایک سیمینار \”فاشزم ہندوستان کے تناظر میں \”رکھا گیا جس پر منتخب شرکاء نے اپنا مقالہ پیش کیا ۔اس سیمینار کے عنوانات کچھ اس طرح ہیں:(۱)Cultural Natinalism(۲)Suffernisation of Education(۳)Image Building & Media(۴)Sangh Pariwar-Historical Bakground (۵)RSS Organization and working اس سیمینار میں تفصیل سے فاشزم ہندوستانی تناظرمیں سمجھنے کی کوشش کی گئی ۔اس سیمینار پر برادر خان یاسر(CACممبر ایس آئی او آف انڈیا) نے تبصرہ کیا،کیمپ میں دوسرا سمینار Critical Analysis of Curiculam\”\” کے عنوان سے لیا گیا ۔اس سیمینار میں موجودہ نصاب میں جو غلطیاں ہیں ان پر تنقید کی گئی، اس سمینار میں منتخب شرکاء نے موجودہ نصاب کا تنقیدی جائزہ پیش کیا جس میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، مائکرو فائنانس،ایجوکیشن،Concept Of Origion of Life اور تاریخ شامل تھے۔ کیمپ میں ایک سیمینار \’Consumerism-More is My New Less\’ کے عنوان سے بھی ہوا۔ جس میں شرکاء نے\’Phenomena of more is always good\’ِRole of Media to Promote,Capitalistic Governance,Role of MNCs, عنوانات کے تحت سیر حاصل گفتگو رہی، جس پر سابق صدر تنظیم برادر محمد اظہرالدین نے اپنے تبصرے کے ذریعے شرکاء کی رہنمائی کی۔ ساتھ ہی Contemporary Issues میں آرٹیکل ۳۷۷،۳۷۰،فلسطین،جنسی تعلیم،یکساں سول کوڈ پر تنظیم و تحریک کے موقف کی تفہیم کی۔دو اہم عنوانات ’فقہ الاقلیات – ہندوستان کے تناظرمیں‘ اور ’مقاصد شریعت‘ کے تحت برادر ابوالاعلیٰ سبحانی (ایڈیٹر رفیق منزل) نے شرکاء کی بہترین رہنمائی فرمائی۔ اوپن سیشن،شارٹ ڈاکیومینٹری،Idea Of Development پر ڈرامے پروگرام کی دیگر خصوصیات رہی۔آخر میں شرکاء کومختلف مقابلوں کے تحت انعامات دئیے گئے ۔ تاثرات میں طلبہ نے ’ نئے علم کی دریافت‘ Knowledge Production کے مد نظر تحریک کے لیے مستقل کام کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ صدارتی خطبہ میں محترم صدر حلقہ ڈاکٹر سلمان مکرم نے \’ڈوب کر سوچنے،وسیع مطالعہ کرنے،اور ساری دنیا کو اپنا میدان کار سمجھنے کی تلقین کی۔
اکیڈمک ولیج ۲۰۱۴ ؁ء
ایس آئی او راجستھان کی جانب سے ۷؍ تا۱۰؍ اگست منتخب ممبران کی نظریاتی اور فکری تربیت کے لئے ایک کیمپ بعنوان \”اکیڈمک ولیج ۲۰۱۴ ؁ء\” جے پور میں منعقد کیا گیا ۔ڈاکٹر محمد رفعت (رکن سکریٹری جماعت اسلامی ہند )،ڈاکٹرسید قاسم رسول الیاس (رکن،مرکزی مجلس شوری ،جماعت اسلامی ہند )،انجینئرمحمدسلیم (سکریٹری جماعت اسلامی ہند )،خان یاسر (سی اے سی ممبرایس آئی اوآف انڈیا )،سرور حسن (جنرل سیکریٹری ایس آئی او آف انڈیا )اور دیگر مہمانوں نے اس کیمپ میں شرکت کی ۔ تحریکی اسلامی کی علمی ضرورتیں، سیکولرزم، ڈیموکریسی، مارکسزم، فاشزم، ما بعد جدیدیت،عالمی سیاسی منظرمہ،اور معاصر علمی شخصیات وغیرہ اس کیمپ کے اہم موضوعات تھے۔تقریاً ۵۰؍ افراد اس کیمپ میں شریک تھے۔

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں