ایس آئی او ناندیڑ کی جانب سے’لما یحییکم‘ کے عنوان سے Upbringing Camp کا انعقاد

ایڈمن
فروری 2016

خلد آباد کی پر فضا وادیوں میںمولانا اعجاز احمد اسلم و دیگر اکابرین جماعت و ذمہ داران ایس آئی او کی رہنمائی میں شہر ناندیڑ نے وابستگان ایس آئی او کی علمی و فکری تربیت کی غرض سے سہ روزہ…

خلد آباد کی پر فضا وادیوں میںمولانا اعجاز احمد اسلم و دیگر اکابرین جماعت و ذمہ داران ایس آئی او کی رہنمائی میں شہر ناندیڑ نے وابستگان ایس آئی او کی علمی و فکری تربیت کی غرض سے سہ روزہ کیمپ بعنوان ’لمایحییکم‘ ۸، ۹ اور ۱۰ جنوری کو منعقد کیا۔ اس کیمپ میں مطالعہ کی جہتیں، قرآن سے استفادہ کی عملی شکلیںان عنوانات پر عملی نوعیت کے ورکشاپس منعقد کیے گئے۔ مادیت، فسطائیت، سیکولرزم اور جمہوریت کی تفصیلات اور ان کے ذریعے پیش کردہ چیلنجس کو واضح کیا گیا۔ساتھ ہی فکر اسلامی کی مبادیات اور دیگر عناوین پر تقاریر کے ذریعے رہنمائی کی گئی۔ شرکاء کیمپ نے بڑھ چڑھ کر کیمپ کو کامیاب بنانے اور اس کے مقاصد کو حاصل کرنے میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

حالیہ شمارے

جدید تہذیب اور اسلامی اخلاق

شمارہ پڑھیں

عام انتخابات کے نتائج 2024 – مستقبل کی راہیں

شمارہ پڑھیں