اس کے باوجود تمام مندریں بالکل محفوظ ہیں

ایڈمن

“میرا پچاس ہزار کا نقصان ہو گیا 26 فروری سے 29فروری تک روزانہ ایک ایک شادی تھی اس میں بلایا گیا تھا میں نہیں جا سکا ایک شادی کا 11000-12000 ملتا سوچئے میرا کتنا نقصان ہو گیا”.آج نہرو وہار نیو…

“میرا پچاس ہزار کا نقصان ہو گیا 26 فروری سے 29فروری تک روزانہ ایک ایک شادی تھی اس میں بلایا گیا تھا میں نہیں جا سکا ایک شادی کا 11000-12000 ملتا سوچئے میرا کتنا نقصان ہو گیا”.


آج نہرو وہار نیو مصطفی آباد کی ایک مندر کے پجاری پنڈت رادھے رادھے نے ہم سے بات کرتے ہوئے بڑے دکھد لفظوں میں اپنے پچاس ہزار کے نقصان کا بتایا.


جب میں نے یہ سوال کیا کہ لوگوں کے گھر بار اجڑ گئے ہیں جانیں چلی گئ ہیں اپ کو اپنے منافعے کی پڑی ہے تو کہنے لگے “ان کو تو معاوضہ کیجریوال دے دے گا لیکن میں کیسے معاوضہ کی مانگ کروں”.

وہ کہنے لگے کچھ نیتا ہیں جو نفرت پھیلاتے ہیں اور وہی اس دنگے کے ذمہ دار ہیں سرکار کی غلطی نہیں ہیں میں نے پوچھ لیا کہ جسٹس مرلی دھرن کو کیوں ٹرانسفر کر دیا گیا اور کیوں ان کے کئے گئے ایک اچھے فیصلہ پر روک لگادی گئ وہ دوبارہ جواب دبا گئے.


خیال رہے کہ یہ مندر بھی خاص مسلم علاقے میں ہے جہاں آس پاس میں کئ مسلم شہید کئے گئے ہیں اور کئ لوگوں کو گولیاں لگی ہیں اس کے باوجود تمام مندریں بالکل محفوظ ہیں ان میں آج بھی پوجا پاٹ ہو رہی ہے اور خود رات رات بھر مسلمان مندر کے سامنے بیٹھ کر ان کی حفاظت کر رہے ہیں علاقے کے امام صاحب تو اس پنڈت جی کی مندر کے سامنے ہی رات میں بیٹھے ہوتے ہیں.

~فواز جاوید, لقمان, عدنان, معاذ
ٹیم SIO DELHI

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں