گوری لنکیش – اختلاف رائے رکھنے والوں کو خاموش کئے جانے کی ایک اور شکار

0

 

قومی صدر ایس آئی او نحاس مالا نے کہا کہ گوری لنکیش کا قتل جمہوری ملک میں اختلاف رائے رکھنے والوں کو دبانے اور خاموش کرنے کی ایک اور پیش کش ہے. موصوف نے مزید کہا کہ اس غم اور افسوس کے موقع پر ہم مرحومہ کے رشتے داروں کے ساتھ کھڑے ہیں.

 

خیال رہے کہ سینئر کنڑ صحافی اور سماجی خدمت گار گوری لنکیش کو منگل کی  رات یہاں ان کی رہائش گاہ پر نامعلو م بندوق برداروں نے گولی مارکر قتل کردیا۔

 

صدر نحاس مالا نے کہا کہ گوری لنکیش سخت سے سخت حالات میں بھی اپنے نقطہ نظر کو بےباک انداز میں پیش کرنے والی خاتون تھی. وہ ہمیشہ سے مظلوموں کی فلاح و بہبود کی خواہاں تھیں اور اس سمت میں انھوں نے کئی سارے کام انجام دئیے. قتل سے تین گھنٹے قبل انھوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئیے روہنگیا کے پناہ گزینوں کے لئے تشویش کا اظہار کیا.

نحاس مالا نے اس افسوسناک واقعہ کو مظلوموں کی آواز پر عدم برداشت کی ایک اور مثال قرار دیا. صدر ایس آئی او نے اس قتل کی غیر جانبدارانہ، وسیع اور جلد تفتیش کا حکومت سے مطالبہ کیا.

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights