میڈیا کو کیا صرف طاہر حسین اور پیٹرول پمپ ہی دکھائ دے رہا ہے؟

ایڈمن

جو لوگ ہمارے گھر کی کھیر مٹھائی کھاتے تھے عید ملن میں گلے ملتے تھے آج انہوں نے ہی ہمارے گلے کاٹے ہیں”یہ الفاظ شیو وہار کی ان خواتین کے ہیں جن کے گھر بار, کاروبار اور دکانوں میں آگ…

جو لوگ ہمارے گھر کی کھیر مٹھائی کھاتے تھے عید ملن میں گلے ملتے تھے آج انہوں نے ہی ہمارے گلے کاٹے ہیں”

یہ الفاظ شیو وہار کی ان خواتین کے ہیں جن کے گھر بار, کاروبار اور دکانوں میں آگ لگا دی گئ اور وہ آدھے ادھورے خاندان کے ساتھ جان بچا کر مصطفی آباد پہنچی ہیں. انہوں نے روتے ہوے بتایا کہ یہ وہی ہمارے آس پڑوس کے لوگ تھے جو ہمارے ساتھ ہی رہتے تھے مگر جب RSS کے غنڈوں اور پولس کا سپورٹ ملا تو وہ بھی ہم پر ٹوٹ پڑے بہت سے لوگ ابھی تک مسنگ ہیں بہت سے GTB میں ایڈمٹ ہیں انکا یہ بھی دعویٰ ہیکہ مرنے والوں کی تعداد صحیح نہیں بتائ جارہی ہے ورنہ تعداد بتائ جارہی تعداد سے کہیں زیادہ ہے.


انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ وہاں کے غیر مسلم پڑوسیوں نے انہیں فون پر ہمدردی جتا کر واپس بلایا اور پھر بے تحاشا مارا ہے نیز گھر کی رجسٹری کے کاغذات بھی ڈرا دھمکا کر مانگ رہے ہیں.جانے والوں میں سے 7 لوگ ابھی بھی مسنگ ہیں اور جو بچ بچا کر آئے ہیں وہ بھی شدید زخمی اور GTB میں ایڈمٹ ہیں.
وہ ہم سے سوال کرنے لگے کہ آخر اتنی نفرت آئ کہاں سے آخر کیوں یہ ہمارے خلاف اتنا زہر چھپاے پھرتے تھے؟ میں کیا جواب دیتا؟ ساورکر اور گولوالکر کوئ آج کے تو نہیں ہیں نا نفرت تو اسی دن سے بھری جارہی ہے.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کو کیا صرف طاہر حسین اور پیٹرول پمپ ہی دکھائ دے رہا ہے کیا ہماری پریشانی ہمارے دکھ درد سے انکو کوی واستہ نہیں؟ میرے پاس پھر کوئ جواب نہیں تھا. شاید اسی لئے تو ہم لوگوں کو گراؤنڈ ریپورٹنگ کرنے نکلنا پڑا.

مختصر یہ کہ شیو وہار کی مسلمانوں پر خود وہیں کے غیر مسلموں نے RSS کے غنڈوں اور پولس کی مدد سے بے تحاشا ظلم کیا ہے وہاں مالی لحاظ سے مضبوط مسلمانوں کی بھی ایک بڑی تعداد رہتی تھی لیکن اب تمام لوگ سڑک پر ہیں دو مہینے کا بچہ اگر بھاگتے وقت ننگے سر تھا تو اسے ابھی بھی ٹوپی نصیب نہیں ہے 15-20 لاکھ کے شو روم کے مالک آج دوسروں کے کپڑے پہننے پر مجبور ہیں. لوگ ابھی تک اپنے گھر کے ملبہ تک نہیں جا پارہے ہیں آج بھی پولس شیو وہار کے دنگائیوں کے سامنے بالکل بے بس ہے. ڈر اس قدر بیٹھا ہوا ہیکہ لوگ بیان تک نہیں دے رہے ہیں ہمکو آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت لگ گیا ان کو یہ بتانے میں کہ ہم اپکے ہمدرد ہیں آپکی آواز آپکے بھائیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں اس کےبعد کہیں انہوں نےکھل کراپنے حالات ہمارے سامنے بیان کئے.

انکا بھی مالک وہی ہے وہ دیکھ رہا ہے اسی کے بھروسے وہ ہم اور آپ ابھی تک میدان میں موجود ہیں اور موجود رہینگے.

~فواز, معاذ, لقمان
ٹیم SIO DELHI

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں