حاس مالا (قومی صدر ایس آئی او) نے مہاراشٹرا کے دلتوں پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ۔ پونے ضلع میں بھیماکورےگاو¿ں جنگ کی 200ویں سالگرہ پر منعقد ایک پروگرام کے دوران ہوئے تشدد میں ایک آدمی کی موت ہو گئی تھی۔ اس لڑائی میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج نے پیشوا کی فوج کو ہرایا تھا۔دلت لیڈر برٹش فوج کی اس جیت کا جشن مناتے ہیں۔ پولیس کے مطابق جب لوگ گاو¿ں میں جنگ سے متعلق یادگار کی طرف بڑھ رہے تھے تو سوموار دوپہر شرور تحصیل واقع بھیماکورےگاو¿ں میں پتھراو اور توڑپھوڑ کی واردات ہوئی ۔
نحاس مالا نے کہا کہ یہ حملہ نفرت اور عدم برداشت کا ایک عمل ہے جو کہ ملک میں مسلسل ہورہے تشدد کا ایک حصہ ہے ۔ صدر ایس آئی او نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی حکم نامے کا استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ مجرموں کو جلد ہی عدالت میں لایا جا ئے گا۔