غزل

ایڈمن

پروفیسر شاہد ذکا ء اللہ میری زندگی میرا بانکپن میری ہر خوشی کا حساب کیوں میرے ہم نشیں میرے روز و شب میری دوستی کا حساب کیوں میری فکر ہے میری سوچ ہے میرا درد ہے میری آرزو میرے آنسوئوں…

پروفیسر شاہد ذکا ء اللہ

میری زندگی میرا بانکپن میری ہر خوشی کا حساب کیوں
میرے ہم نشیں میرے روز و شب میری دوستی کا حساب کیوں
میری فکر ہے میری سوچ ہے میرا درد ہے میری آرزو
میرے آنسوئوں پہ سوال کیوں میری خاموشی کا حساب کیوں
مجھے کیا پسند ہے ناپسند میری چاہتیں میری خواہشیں
میرا حسن ہے میرا ذوق ہے میری دلبری کا حساب کیوں
میری حسرتیں میرے خواب ہیں میری گفتگو میرا رنج و غم
میرے ہونٹ ہیں میرا جام ہے میری تشنگی کا حساب کیوں
یہ شعورِ حسنِ مزاج ہے میں نظر نظر سے ہوں آشنا
میرا وقت ہے میرا فیصلہ میری ہم سری کا حساب کیوں
میری جستجو میرا ذہن ہے میری وسعتیں میرا سلسلہ
میری رہ گزر میرا حوصلہ میری برتری کا حساب کیوں
کہ خیال ِحرمت عشق ہے،مجھے پتھروں سے گلہ نہیں
میرے زخم ہیں میری سسکیاں میری بے بسی کا حساب کیوں

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں