خود کی تلاش

ایڈمن

عبد المنعم ناصح انسان اس دنیا میں ہمیشہ دوسری چیزوں میں متوجہ رہتا ہے، دوسروں لوگوں کی زندگیوں میں نہ جانے کیا کیا تلاش کرتا ہے، اسے کبھی یہ توفیق نہیں ملتی کی کبھی خود کے اندر جھانکے، کبھی وہ…

عبد المنعم ناصح

انسان اس دنیا میں ہمیشہ دوسری چیزوں میں متوجہ رہتا ہے، دوسروں لوگوں کی زندگیوں میں نہ جانے کیا کیا تلاش کرتا ہے، اسے کبھی یہ توفیق نہیں ملتی کی کبھی خود کے اندر جھانکے، کبھی وہ خود کی تلاش میں نکلے، کبھی وہ فرصت سے بیٹھ کر سوچے کی آخر وہ ہے کیا.؟اس وقت ہمیں بہت بہترین تحفہ اس لاک ڈاؤن کی شکل میں ملا ہے… ظاہر ہے اسکی پریشانیوں سے انکار نہیں، پر ہمیں ہر وقت مثبت انداز میں ہر چیز کے خوبصورت پہلو پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ ہم ایک ہنسی خوشی، شکر سے بھر پور زندگی گزار سکیں.یہ موقع ہمیں ملا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ وقت خود کے ساتھ گزاریں، غوروفکر کریں، اور اس کائنات میں پھیلے ان گنت سوالات کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کریں.کسی وقت خاموش بیٹھ کر سوچیں کہ آخر ہم ہیں کون..؟ ہمیں کس نے اور کیوں پیدا کیا ہے..؟…. اور سب سے ضروری کہ اس نے ہمیں کن کن صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے..؟ جب ہمیں ان صلاحیتوں کا پتہ چل جائے تو پھر یہ سوچنا کہ ان سے دوسروں کو کیا اور کیسے فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے..؟ رب کونین نے جو خصوصیات عطا کی ہے، اسے انسانیت کے لئے مفید کیسے بنایا جا سکتا ہے..؟سوچیں اور خوب سوچیں.سوچیں کہ آخر ہم چاہتے کیا ہیں..؟سوچیں کہ ہمارے خواب کیا ہیں..؟سوچیں کہ ہم اس دنیا کو کیا دے سکتے ہیں..؟سوچیں کہ ہم انسانیت کیلئے کس طرح مفید بن سکتے ہیں..؟سوچیں اور خوب خوب سوچیں.
جو سوچ انسان کے دل کو خوشی دے، اسے ضرور سوچنا چاہیے.منفی سوچوں سے دور رہیں.

اس وقت جماعت سے نماز نہ پڑھنے کا موقع ملنا، یقیناً تکلیف کی بات ہے پر ہمیں اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے خود کو خدا سے اور قریب کر لینا چاہیے….ہمیں تنہا نماز پڑھتے ہوئے خدا سے خوب خوب باتیں کرنی چاہیے، یقین مانے اس سے باتیں کرکے بہت سکون ملتا ہے.ہم زندگی میں جو کچھ چاہتے ہیں اس سے مانگنا چاہیے، اور بے حساب مانگنا چاہیے.. یہ سوچتے ہوئے کہ اس کے لیے کچھ بھی نا ممکن نہیں، بلکہ ہر چیز اس کے ایک کُنْ کے انتظار میں ہیں….. ساتھ ہی ساتھ اس نے بنا مانگے جو بے حساب عطا کر رکھا ہے اسکا شکر ادا کرنا چاہیے.
نماز اور قرآن کے ذریعے… تنہائیوں میں بیٹھ کر غوروفکر کے ذریعے،خود سے سوال و جواب کے ذریعے،تلاش لیں خود کو… تلاش لیں اپنی کھوئ ہوئ شخصیت کو… تلاش لیں اس انسان کو جس کی اس انسانیت کو تلاش ہے.تلاش لیں قبل اس کے موت ہماری تلاش میں نکل آئے.

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں