ایس آئی او ممبئی کی جانب سے نو کے استقبال کا پروگرام

ایڈمن

علامہ اقبالؒ کا مشہور مصرعہ ’’قوموں کی حیات ان کے تخیل پہ ہے موقوف‘‘ کے زیرعنوان ایس آئی او ممبئی، تھانے کے ممبران کے تین روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد بمقام گورائی ساحل پہ ہوا۔ کیمپ کی شروعات مطالعہ قرآن…

علامہ اقبالؒ کا مشہور مصرعہ ’’قوموں کی حیات ان کے تخیل پہ ہے موقوف‘‘ کے زیرعنوان ایس آئی او ممبئی، تھانے کے ممبران کے تین روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد بمقام گورائی ساحل پہ ہوا۔ کیمپ کی شروعات مطالعہ قرآن سے ہوئی۔ جس میں رفقاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کیمپ میں ’’اقامت دین ہی کیوں؟‘‘ کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں برادر مستجاب خاطر، برادر یاسرمولوی، برادر مصعب قاضی، برادر سلمان احمد (زیڈ اے سی ممبران) نے حصہ لیا۔ مختلف فلسفہ حیات جیسے سرمایہ داری، ماڈرنزم، اور کمیونزم وغیرہ پر ذمہ داران ایس آئی او ممبئی نے مقالات پیش کیے۔ اس موقع پر مجددین امت جیسے شاہ ولی اللہؒ اور ابن تیمیہؒ کے تجدیدی کاموں کا جائزہ لیا گیا، اور ایس آئی او ممبئی کے سینئر ممبران نے ناقدانہ نقطہ نظر سے اپنی اسٹڈی پیش کی۔ ممبئی ڈویژن کے صدر سلمان احمد کی سرپرستی میں اقبالؒ کے فلسفہ خودی کی روشنی میں طلبہ اور وابستگان ایس آئی او کی فکری رہنمائی کا سامان کیا گیا۔ ملک میں جاری عدم رواداری، فاشزم کے خلاف کمربستہ ہونے کی ترغیب دلائی گئی۔ نیز موجودہ حالات میں ایس آئی او کی حکمت عملی کی توضیح بھی پیش کی گئی۔

حالیہ شمارے

براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے

شمارہ پڑھیں

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں