اراکین پارلیمنٹ مسئلہ فلسطین پر جاری سرمائی سیشن میں گفتگو کریں – ایس آئی او

ایڈمن

نئی دہلی: لبید شافی (صدر ایس آئی او آف انڈیا) نے فلسطین کے غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کہ جانب سے ہوئے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی. اس حملے میں 15 اسکولز بھی شامل ہیں جس میں تقریباً 6 معصوم طلبہ جاں بحق ہوئے. اس قسم کے حملے واضح طور پر بین الاقوامی قوانین کی شرائط کی خلاف ورزی ہیں اور اسرائیل فلسطین تنازعہ پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے قرارداد کے بھی مخالف ہیں. یہ اقوام متحدہ کے قانونی جواز کی بھی خلاف ورزی ہے جو کہ عالمی امن کی برقراری کا ذمہ دار ہے. 

لبید شافی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانیت اور انسانی حقوق کی خاطر اسرائیل کے غاصبانہ عمل کے خلاف دباؤ ڈالیں اور غزہ کی عوام کے لئے انصاف کی پاسداری کرے.  تمام پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے اور متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لئے انسانی ہمدردی مشنوں ، ادویات اور بنیادی ضروریات کی رسائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

لیبید شافی نے اراکین پارلیمنٹ سے بھی خواہش کی کہ وہ جاری سرمائی سیشن میں پارلیمنٹ میں ایک خصوصی تحریک کے ذریعے اسرائیلیوں کی طرف سے کی جانے والی ناجائز کارروائی کی مذمت کریں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں ، یہ ایک آزاد فلسطین کی جدوجہد کی حمایت میں ہندوستانی عوام کی حمایت اور عزم کی علامت کے طور پر ضروری ہے۔ ایس آئی او فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تائید کرتی ہے۔ آئیے ہم سب فلسطین کے عوام کی جدوجہد کو برقرار رکھیں۔ شفیع نے کہا کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا ، تب تک عالمی برادری کی آزادی بحی مکمل نہیں ہوگی۔

نومبر 2019

مزید

حالیہ شمارہ

امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدو جہد کی ضرورت

شمارہ پڑھیں

فلسطینی مزاحمت

شمارہ پڑھیں