بہار کے سیلاب متاثرین میں امدادی سرگرمیاں

0

 

ملکی وفاقی میڈیا میں جہاں یہ باتیں ہورہی ہیں کہ سیلاب نے بہار کے کئی لوگوں کو دنیا سے کاٹ دیا اور راحت اور بچاؤ میں حکومتی ادارے کچھ خاطر خواہ نہیں  کر پارہے ہیں. اس دوران ایسی بھی تصویریں آرہی ہیں جہاں چند نوجوان اپنے کندھوں پر راحت رسائی کی اشیاء اٹھا کر ان گاؤں قریوں تک پہچ رہے ہیں جو سیلاب سے بُری طرح متاثر ہوگئے ہیں. جہاں کثیر تعداد میں لوگ راحت کے منتظر ہیں.


اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے متاثرین سیلاب تک امدادی اشیاء پہچایا ہے. واضح رہے کہ یہ مشرقی بہار کے آراریہ اور پورنیہ کے کئی اضلاع ہیں جو سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں. حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 300 سے زائد افراد تاحال مارے گئے ہیں جب کہ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو کہ پانی اترنے کے بعد ہی حتمی طور پر معلوم ہوسکتے ہیں. SIO کے ساتھ ساتھ کئی دیگر تنظیمیں بھی سیلاب متاثرین کو امداد پہچانے میں جٹ چکی ہیں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights