0

دہشت گردی سے آزاد بھارت
’دہشت گردی سے آزاد بھارت کے عنوان پر بٹلہ ہاؤس پبلک لائبریری دہلی میں جناب سہیل کے کے (سابق صدر تنظیم ایس آئی او آف انڈیا) کے ایک شاندار لکچر کا اہتمام ۱۷؍مئی ۲۰۱۵ ؁ء بعد نماز مغرب کیا گیا۔ دہشت گردی کی حقیقت ، اس کے تاریخی حقائق، اور دہشت گردی کے واقعات کے پس پردہ سرمایہ دارانہ سیاسی طاقتوں پر آپ نے کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام میں صدر تنظیم جناب اقبال حسین ، جنرل سکریٹری جناب الف شکور اور دیگر مرکزی سکریٹریز بھی شامل تھے۔

شکشا سنواد کا آغاز
ایس آئی او آف انڈیا کے زیراہتمام ملک میں آئی نئی تعلیمی پالیسی پر ’’شکشا سنواد‘‘ کے سلوگن کے ساتھ ایک ڈسکشن سیریز کا افتتاح ہوا۔ جس کا افتتاحی پروگرام مرکز ایس آئی او آف انڈیا میں ایک ٹیبل ٹاک کی شکل میں ہوا۔ جناب راجیو کمار (فاؤنڈر ’پارادارشتا‘Paradarishita) نے اس ڈسکشن کو کوآرڈینیٹ کیا۔ صدر تنظیم، جنرل سکریٹری اور مرکزی سکریٹریز کے علاوہ کئی طلبہ اس موقع پر موجود تھے۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تعمیر وطن
بنارس ہندو یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے ایس آئی او آف انڈیا نے بتاریخ ۱۵؍۱۶؍ جون ۲۰۱۵ ؁ء ’’فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تعمیر وطن‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں ’’فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سوشل ڈیولپمنٹ‘‘، ’’فرقہ وارانہ ہم آہنگی، تشدد اور میڈیا‘‘، ’’قیام امن میں آرٹ اینڈ کلچر کا رول‘‘، ’’اسلام اور تکثیریت‘‘ اور ’’ہندوازم اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘‘ جیسے موضوعات طے کیے گئے ہیں۔

ہندوستانی نوجوان اور متبادل سیاست
ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے ’’ہندوستانی نوجوان اور متبادل سیاست‘‘ کے موضوع پرجناب یوگیندر یادو ، پولیٹکل سائنٹسٹ کے ایک شاندار لکچرکا ۷؍مئی ۲۰۱۵ ؁ء کو اسکالر اسکول کے کیمپس میں اہتمام کیا گیا۔ موجودہ سیاست کی صورتحال اور اس میں متبادل سیاست کی راہیں، اس کے علاوہ مسلم سیاست پر شرکاء کے ساتھ بھرپور تبادلہ خیال ہوا۔ پروگرام میں جنرل سکریٹری ایس آئی او آف انڈیا برادر الف شکور، صدر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین برادر عبداللہ عزام بھی شریک رہے۔

ایس آئی او راجستھان کاجے اے سی آرگنائزرس ورکشاپ
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنا ئزیشن آف انڈیا راجستھان زون نے جودھپور میں ایک روزہ جے اے سی آرگنائزرس ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔اس ورکشاپ میں زون کے مختلف مقامات سے مقامی جے اے سی آرگنائزرس نے شرکت کی۔جے اے سی ایس آئی او کی وہ شاخ ہے جس میں ۱۴؍ سال تک کے بچوں کاذہنی، جسمانی اور علمی ارتقاء پیش نظر ہوتا ہے ۔ اس پروگرام میں مرکزی سکریٹری محمد نشاد صاحب، زونل صدر شاہد خان کے علاوہ تنظیم کے دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ میں پینل ڈسکشن، ملٹی میڈیاپرزینٹیشن،اور گروپ ورک دلچسپی کا باعث تھے۔ پروگرام کے اختتام پر ساتھیوں کو جودھپور کی سیر کرائی گئی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights