0

ایس آئی او آف انڈیا کے وفد کی راشد الغنوشی سے ملاقات
گزشتہ دنوں معروف اسلامی دانشور اور تحریک اسلامی کے عالمی رہنما راشد الغنوشی کی ہندوستان آمد کے موقع پر ایس آئی او آف انڈیا کے مرکزی وفد نے آپ سے ملاقات کی۔ وفد میں صدرتنظیم کے علاوہ جنرل سکریٹری اور دیگر سکریٹریزبھی موجود تھے۔

ایس آئی او آف انڈیا کے وفد کی نومنتخب امیرجماعت سے ملاقات
۱؍تا ۵؍اپریل ۲۰۱۵ ؁ء کو منعقد ہونے والے اجلاس نمائندگان کے موقع پر معروف عالم دین مولانا سید جلال الدین عمری تیسری بار لگاتار امیر جماعت منتخب ہوئے۔ اس تناظر میں ۸؍اپریل بروز بدھ ایس آئی او آف انڈیا کا ایک مرکزی وفد محترم صدرتنظیم برادر اقبال حسین کی قیادت میں آپ سے ملاقات کے لیے گیا، اس موقع پر مختلف تنظیمی وتحریکی امور زیر بحث آئے۔

مجلس نمائندگان کو ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے استقبالیہ
نمائندگان کے اجلاس کے موقع پر ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے نمائندگا ن اور نومنتخب امیر جماعت کو استقبالیہ دیا گیا، انتخاب میں غیرمعمولی تاخیر کے سبب یہ استقبالیہ صرف مجلس نمائندگان ہی کو دیا جاسکا۔ اس موقع پر صدرتنظیم اور جنرل سکریٹری کے علاوہ امیرجماعت کا خطاب ہوا، اور مولانا یوسف اصلاحی صاحب کی دعا پر یہ مجلس اپنے اختتام پر پہنچی۔ اس موقع پر ادارہ رفیق منزل کی جانب سے ایک تعارفی اسٹال بھی لگایا گیا۔

معروف صحافی اجیت ساہی کا خطاب
مرکز ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے ۵؍اپریل ۲۰۱۵ ؁ء کو ہیڈکوارٹر کے قریب مسجد بلال کے سامنے ایک عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا ’’دہشت گردی سے آزاد بھارت‘‘، اس موقع پر جنرل سکریٹری ایس �آئی او آف انڈیا برادر الف شکور کے علاوہ اے پی سی آر کے نیشنل اسسٹنٹ کوآرڈی نیٹر ایڈوکیٹ ابوبکر سباق سبحانی اور معروف صحافی اجیت ساہی نے خطاب کیا۔ اجیت ساہی نے ملک میں دہشت گردی کی تاریخ بتاتے ہوئے، موجودہ سیاسی حالات اور بے قصور مسلم نوجوانوں کے خلاف دہشت گردی اور اس جیسے ناموں پر سیاست کا تجزیہ پیش کیا۔ موصوف نے اس کو ملک کے امن وامان اور سالمیت کے لیے زبردست خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طبقے کو اس طرح نشانہ بنانا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔

سابق صدرتنظیم ایس امین الحسن کا خطاب عام
مرکز ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے ۱۸؍اپریل ۲۰۱۵ ؁ء کو ہیڈکوارٹر کے قریب مسجد بلال کے سامنے سابق صدرتنظیم جناب ایس امین الحسن صاحب کا خطاب عام رکھا گیا، موصوف کا موضوع تھا ’’پھر تم کدھر جارہے ہو؟!‘‘، آپ نے قرآن مجید کی روشنی میں امت مسلمہ کی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے صورتحال کی تبدیلی پر گفتگو کی۔ موصوف قرآن مجید پر اچھی نگاہ رکھتے ہیں، آپ گزشتہ زائد از ایک دہائی سے قرآن مجید کا درس دیتے آرہے ہیں۔ آپ کے دروس اور خطابات نوجوانوں میں کافی پسند کئے جاتے ہیں۔

سابق صدورتنظیم کی ہیڈکوارٹر آمد
گزشتہ دنوں مختلف مناسبت سے ایس آئی او آف انڈیا کے سابق صدورتنظیم کی ہیڈکوارٹر آمد ہوئی۔۱؍تا ۵؍اپریل نمائندگان کے اجلاس کے موقع پر جناب محمد جعفر صاحب، جناب اشفاق احمد صاحب، جناب توفیق اسلم صاحب، جناب عبدالجبار صدیقی صاحب، جناب ایس امین الحسن صاحب، جناب ملک معتصم خان، جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب ، اور جناب سید ضمیرقادری صاحب تشریف لائے۔ ۱۲؍اپریل کو انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح کی شوری کے اجلاس میں شرکت کے لیے تشریف لائے جناب ڈاکٹر ملک فیصل فلاحی بھی ہیڈکوارٹر تشریف لائے۔
الجامعہ الاسلامیہ شانتاپرم کا وفد ایس آئی او ہیڈکوارٹر میں
الجامعہ الاسلامیہ شانتاپرم کیرلا میں اسلامک بینکنگ کا کورس کررہے طلبہ کا ایک وفد دہلی آمد کے موقع پر ہیڈکوارٹر بھی آیا، اس موقع پر ذمہ داران تنظیم کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ظفر سریش والا کی ہیڈکوارٹر آمد
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے چانسلر ظفرسریش والا دہلی آمد کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایس آئی او آف انڈیا تشریف لائے، یہاں محترم صدرتنظیم اور دیگر ذمہ داران نے آپ کا استقبال کیا، بعد ازاں طلبہ اور تعلیم بالخصوص مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے جڑے ہوئے متعدد مسائل پر زیر بحث آئے۔

مرکز کی جانب سے ڈیولپنگ زونس میں اسوسی ایٹ سازی مہم
ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے ڈیولپنگ زونس میں توسیع واستحکام کے پیش نظر اسوسی ایٹ سازی مہم طے کی گئی، اس مہم کے سلسلے میں مختلف مرکزی ذمہ داران نے ڈیولپنگ زونس کا سفر کیا۔ اس ضمن میں مرکزی سطح پر ایک ورکشاپ بھی طے کیا گیا ہے۔

ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے ’Save the Internet‘ مہم 
ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے انٹرنیٹ نیوٹرالٹی کے اشو پر پریس ریلیز جاری گئی، زونس کی جانب سے متعدد پروگرامس کئے گئے، اسی ضمن مرکز ایس آئی او آف انڈیا سے برادر توصیف احمد کا ایک ویڈیو بیان بھی نشر کیا گیا، جس میں اس اشو کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کیا کیا جاسکتا ہے، اس پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ۱۸؍اپریل کو ہونے والا مظاہرہ بھی ہے، یہ مظاہرہ برادر توصیف احمد مرکزی سکریٹری کی قیادت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب منعقد کیا گیا۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے برادر توصیف احمد نے انٹرنیٹ کی آزادی اور اس کے خلاف ہونے والے اقدامات اور ہماری ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights