آرکیٹیکچر کیا ہے؟

0

تاریخ گواہ ہے کہ پرکشش اور فلک بوس عمارتوں کی تعمیر کے شوق نے دنیا کو کتنے ہی عجائبات دئیے ہیں ۔ قدیم زمانے میں بادشاہوں نے عظیم الشان محلات کی تعمیر کرائی تو کہیں مقبروں کو وہ خوبصورتی عطا کی جس نے ان سنگ وخشت سے تعمیر شدہ مردہ گاہوں کو حیات بخش دی۔ کتنی ہی عمارتیں آج بھی ان شہنشاہوں کی عظمت کا اعتراف کراتی ہیں جنہوں نے ان کی تعمیر کروائی۔ کتنی ہی ایسی قومیں گزری ہیں جن کے وجود کا پتہ ان کے ذریعہ بنائی گئیں رہائش گاہوں سے چلتاہے ۔
موجودہ زمانے میں شہروں کی پہچان وہاں کی تعمیرات سے وبستہ ہوگئی ہے۔ دبئی کا نام آتے ہی ہمارے ذہن میں جو تصویر سب سے پہلے آتی ہے وہ برج خلیفہ ہے ، کوالالمپور کانام ہمارے ذہنوں میں پٹرونس ٹاور کے نقش ابھارتاہے ۔ وہیں ایفل ٹاور پیرس کی شان ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تعمیری علم کا کیا نام ہے جس کا ثمرہ یہ پرشکوہ عمارتیں ہیں۔
اس علم کانام فن تعمیرات (Architecture) ہے ۔ یہ فن صرف عمارتوں سے متعلق نہیں ہے بلکہ شہروں کی پلاننگ بھی اس علم کے زمرے میں آتی ہے ۔ دنیا بھر کے مختلف جامعات اور اداروں میں اس کورس میں بیچلر، ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کے پروگرام موجودہیں۔ ذیل میں اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ آرکیٹکچر میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو ضروری معلومات مہیاکرائی جائیں۔
کس کے لیے یہ میدان دلچسپ ہے؟
آرکیٹکچر کا طرہ امتیاز اس فن کیUnique Features ہیں ۔ یہ علم نہ تو خالص تکنیکی فن ہے اورنہ ہی خالصتاً فنون لطیفہ (Fine arts)میں سے ہے۔ لہٰذا اس فن کے شوقین وہی لوگ ہوسکتے ہیں جنہیں Maths ، Natural Scienceکے ساتھ ساتھ آرٹس بالخصوص فائن آرٹس میں بھی دلچسپی ہو۔ اس علم کے زمرے میں لوگوں کی نفسیات کوسمجھنا، ان کے اقتصادی حالات کو زیر نظر رکھنا، اور ساتھ ہی ان کی ضروریات خواہ عملی (Functional) ہوں یا بصری (Visual) کوپورا کرنا آتاہے ۔
اہلیت (Eligibility)
ہندوستان کے مختلف اداروں میں اس کے بیچلر پروگرام (B.Arch) میں داخلہ کے لیے Maths Streamسے 10+2کم از کم بطور اہلیت مانگی جاتی ہے ۔ کچھ اداروں میں 10+2میں کم سے کم نمبرات کے بھی شرائط ہیں ۔
داخلہ کیسے لیں ؟
اس کورس میں داخلہ کے لیے ملک بھر میں متعدد داخلہ جاتی امتحانات منعقد ہوتے ہیں ۔ جس میں بالخصوص IIT JEE ، AIEEE ، NATAاور دوسرے ریاستی اورادارتی درجہ کے امتحانات ہوتے ہیں ۔ امتحانات میں Mathsاور Science کے علاوہ Aptitude testجس میں بالخصوص منطق (Reasoning)اور جنرل نالج یعنی عام معلومات کے سوالات پوچھے جاتے ہیں اور ڈرائنگ کے سوالات بھی ہوتے ہیں۔ Drawing، Aptitude test ،Maths اور Science یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔
امتحان کی تیاری کیسے کریں ؟
اس امتحان کی تیاری کے لیے Maths، Physics اور Chemistry کے علاوہ Aptitede Testاور Drawing کی بھی مشق کریں ۔ ریاضی ، فزکس اور کیمسٹری میں سے ریاضی پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ کچھ امتحانات میں اس Subject کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ۔ Aptitude test میں Visual Reasoning (بصری منطق) جیسے Understanding of form and shape (اشیاء کی ہیئت کی سمجھ) زیادہ اہم ہیں ۔ اس کے علاوہ Current Affairs، Sports اور قدیم وجدید عمارات کے تعلق سے جانکاری اور جنرل نالج بھی بہت اہم ہے ۔ڈرائنگ میں بنیادی شکلوں (Fundamental Shapes)جیسے مربع (Square)مثلث (Triangle) ، دائرہ (Circle)کے استعمال سے خوبصورت اور معقول Composition بنانا اور کسی خاص تقریب یا موقع کی تصویر کشی یاکسی تصویر کو متعینہ Ratio میں Enlargement یا Reduction جیسے سوالات پوچھے جاتے ہیں ۔ اس کی تیاری کے لیے بازار میں گائیڈ دستیاب ہیں جن کی مدد حاصل کرنا بھی فائدہ مندہے ۔
ان باتوں کا خیال رکھیں
اس کورس میں کتابوں سے زیادہ آپ اپنے نجی مشاہدوں سے سیکھتے ہیں ۔ اس لیے کتابی کیڑا جیسی فطرت کے لوگوں کے لیے یہ بہت مناسب نہیں ہے ۔ وہیں خالص انجینئرنگ کا ذہن رکھنے والے لوگوں کے لیے بھی یہ مناسب میدان نہیں ہے ۔ کیونکہ اس میں تکنیکی علم کے ساتھ ساتھ آپ کو لوگوں کی نفسیات کو سمجھنا اور اس کے مطابق کام کرنا ہوتاہے اور بصری تقاضوں کو بھی پورا کرنا ہوتاہے ۔ کالج میں داخلہ کے وقت یہ ضرور دیکھ لیں کہ کیا اس کالج کو AICTE(All India Council for Technical Education) اور COA(Council of Architecture) سے Approval حاصل ہے یانہیں ۔ 2

فیصل حسینی فلاحی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، ای میل: [email protected]

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights