0

ایس آئی او مہاراشٹر نا رتھ زون کی جانب سے اسٹوڈنٹس سینٹر کا افتتاح
علم اسلامی فریضہ راہِ انقلاب اور امتِ وسط کا زیور ہے۔ لیکن مسلمانو ں کی تعلیمی صورتحال پسماندہ ترین مرحلہ پر پہنچ چکی ہے ۔ اعلیٰ تعلیم میں مسلمانوں کی حصہ داری برائے نام ، سول سروسیس میں ہمارا تناسب نہ کے قریب بلکہ سچر رپورٹ میں مسلمانوں کو دلتوں سے بھی نیچے کی پوزیشن میں بتا یا گیا ۔ یہ ہے مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال ،اسی تعلیمی پسماندگی کے ازالہ کیلئے ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ زون نے ابتد ائی تعلیم سے اعلیٰ تعلیم تک طلبہ کے لئے دینی و عصری تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ اکرام کے استفادہ کیلئے اسٹوڈنٹس سینٹر کا قیام کیا جس کا افتتاحی پروگرام، SIO کے قیام کے دن اسٹوڈنٹس ڈے (۱۹ اکتوبر ۲۰۱۳ )بروز سنیچر بوقت صبح ۳۰:۱۰ بجے ناگپور میں محتر م سر پرست حلقہ SIO مہاراشٹر نارتھ زون جناب توفیق اسلم صاحب کے ہاتھوں ہو ،ا اس اسٹوڈنٹس سینٹر میں بیک وقت ریڈنگ روم، تعلیمی رہنمائی و کونسلنگ، دینی و عصری لائبریری ، اسکالرشپ گائیڈنس، جاب الرٹ، قرآنی عربی کلاسیس، دعوہ ٹریننگ پروگرام ، ای۔لائبریری، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کلاسیس ،جزوقتی کو چنگ کلاسیس ، اسپیشل لیکچرس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی۔ افتتاحی کلمات میں محتر م صدرِ حلقہ ڈاکٹر انوار صدیقی نے اسٹوڈنٹس سینٹر کا تعارف پیش کیااورکہاہم نے طلبہ کیلئے یہ سہولیات مہیا کی ہیں ۔اب طلباء کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔سبھی شرکاء سے صدرِحلقہ نے گذارش کی ہے کہ وہ اس سینٹر کو چلانے میں ہمارا تعاون کریں ۔اس افتتاح کے موقع پر آئے ہوئے مہمانِ خصوصی سرپرستِ حلقہ جناب توفیق اسلم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہی کے دن یعنی ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۲ کو ایس آئی اوآف انڈیا کا قیام عمل میں آیا تھا ،تب سے SIO طلباء و نوجوانوں کیلئے بہت ساری تعلیمی سہولتیں فراہم کرتی آرہی ہے۔ SIOکے ہندوستان میں ایسے کئی سینٹرس ہے جس سے ہزاروں اسٹوڈنٹس فائدہ اٹھارہے ہیں۔ SIO کے پاس گائڈنس کرنے والے افراد کی کمی نہیں ہے۔اس سے کئیں تعلیم یافتہ افراد جڑے ہو ئے، بشرطیکہ ان کو استعمال کیا جائے ۔ اسٹوڈنٹس سینٹر میں بیک وقت جو اتنی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔ وہ قابل تعریف ہے۔ اللہ آپکی کوششوں کو قبول کریں اب یہ طلبہ پر منحصر ہے کہ وہ اس اسٹوڈنٹس سینٹر سے کتنا فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر دیا نند گوگلے ریڈر شعبہ بوٹنی ۔ آرٹی ایم یونیورسٹی ۔ناگپورنے ’’تعلیم سماجی تبدیلی کا بہترین ذریعہ‘‘ اس عنوان پر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم تعلیم کے ذریعہ تقلید اور اندھی تقلید کے فرق کو واضع کرسکتے ہیں ۔ہمیں ہر چیز کو تعلیم کے مطابق منطق کی کسوٹی پر رکھ کر جائزہ لینا چائیے۔مسز وجئے لکشمی ننداپورکر وائس پرنسپل ۔اورینج سٹی سوشل ورک کالج ناگپورنے بھی اظہارِخیال کیا ۔ آخر میں ڈاکٹر عدنان الحق نے اپنے اظہارِ تشکر میں کہاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ایس آئی او۔ ناگپور یونٹ کے ممبران اور حلقہ کے ذمہ داران کا اہم رو ل رہا ۔اللہ ہمیں اس کوشش میں کامیابی دیں ۔آمین
ایس آئی او آندھراپردیش کی جانب سے دعوتی مہم کا انعقاد
ایس آئی او آندھراپردیش کی طرف سے پورے صوبے میں ’’کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ وہ آزاد چھوڑ دیا جائے گا‘‘ کے موضوع پر ایک دعوتی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا خاص مقصد غیرمسلموں کو اسلام کا پیغام پہنچانا تھا۔ اور ان کے درمیان موجود اسلام کے سلسلے میں غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا تھا۔ یہ مہم ایک ہفتہ تک جاری رہی۔
مغربی مدنا پور میں بلڈ ڈونیشن پروگرام
ایس آئی او مغربی مدنا پور کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مسیح الرحمن صدرحلقہ ایس آئی او مغربی بنگال مہمان خصوصی تھے، اس پروگرام میں تقریبا اسی افراد نے بلڈ ڈونیٹ کیا، اور اس بلڈ ڈسٹرکٹ ہاسپیتل بلڈ بینک نے حاصل کیا۔ اس کے بعد طبقاتی ہم آہنگی کے موضوع پر ایک سیمینار ہوا، اس سیمینار کو راجیش مانجی (سی او گارویٹا)، ڈاکٹر رمضان علی (ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند)، اور مخلص پٹھان (سکریٹری ایس آئی او مغربی بنگال) اور عظیم منڈل (ناظم ضلع ایس آئی او) اور ان کے علاوہ بھی کئی افراد نے اس سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کیمپس میں پرامن ماحول بنانے کے لیے ایس آئی او مغربی بنگال کی اپیل
تشدد سیاسی قیادت اور غیرجمہوری کردار کی وجہ سے کیمپس، کالج کا ماحول آلودہ ہوچکا ہے۔ ایس آئی او مغربی بنگال کی جانب سے ’’اسٹوڈنٹس وائس فار پیس فل کیمپس‘‘کے عنوان سے ایک صوبائی سطح کی مہم چلائی گئی، اور یہ مہم ۱؍سے ۱۵؍دسمبر تک جاری رہی۔ اس مہم کے ذریعہ طلبہ برادری سے کیمپس میں پرامن ماحول بنانے کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی۔
کلکتہ پریس کلب میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں ایس آئی او کے کل ہند صدر اشفاق احمد شریف نے کہا کہ طلبہ کو سماجی ومعاشی، سیاسی ودیگر میدانوں کے سلسلے میں بے خبر یا انجان نہیں ہونا چاہئے۔ طلبائی زندگی سماج کی تعمیر نو میں لگانے کا بہترین وقت ہے، ایس آئی او کا یقین ہے کہ طلبہ کی سیاست ہمارے سماج کے لیے مفید ہے، کیونکہ اس سے ہم مستقبل کے لیے قائد تیار کرسکتے ہیں۔ طلبہ یونین کا انتخاب ہندوستانی سیاست کی نرسری ہے، ایس آئی او نے کیمپس میں پرامن اور جمہوری ماحول بنانے کا عزم کیا ہے۔ طلبہ یونین کو بحال کرنے کے سرکاری فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے محمد مسیح الرحمن صدرحلقہ ایس آئی او مغربی بنگال نے کہا ہے کہ طلبہ اپنی سیاست کے مقصد کو فراموش کرچکے ہیں۔ ریگنگ ، چھیڑچھاڑ، ڈرگس، اسموکنگ، فحاشیت اور دوسری برائیوں کو ختم کرنا چاہئے۔

ایس آئی او مہاراشٹر نا رتھ زون کی جانب سے اسٹوڈنٹس سینٹر کا افتتاح

علم اسلامی فریضہ راہِ انقلاب اور امتِ وسط کا زیور ہے۔ لیکن مسلمانو ں کی تعلیمی صورتحال پسماندہ ترین مرحلہ پر پہنچ چکی ہے ۔ اعلیٰ تعلیم میں مسلمانوں کی حصہ داری برائے نام ، سول سروسیس میں ہمارا تناسب نہ کے قریب بلکہ سچر رپورٹ میں مسلمانوں کو دلتوں سے بھی نیچے کی پوزیشن میں بتا یا گیا ۔ یہ ہے مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال ،اسی تعلیمی پسماندگی کے ازالہ کیلئے ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ زون نے ابتد ائی تعلیم سے اعلیٰ تعلیم تک طلبہ کے لئے دینی و عصری تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ اکرام کے استفادہ کیلئے اسٹوڈنٹس سینٹر کا قیام کیا جس کا افتتاحی پروگرام، SIO کے قیام کے دن اسٹوڈنٹس ڈے (۱۹ اکتوبر ۲۰۱۳ )بروز سنیچر بوقت صبح ۳۰:۱۰ بجے ناگپور میں محتر م سر پرست حلقہ SIO مہاراشٹر نارتھ زون جناب توفیق اسلم صاحب کے ہاتھوں ہو ،ا اس اسٹوڈنٹس سینٹر میں بیک وقت ریڈنگ روم، تعلیمی رہنمائی و کونسلنگ، دینی و عصری لائبریری ، اسکالرشپ گائیڈنس، جاب الرٹ، قرآنی عربی کلاسیس، دعوہ ٹریننگ پروگرام ، ای۔لائبریری، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کلاسیس ،جزوقتی کو چنگ کلاسیس ، اسپیشل لیکچرس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی۔ افتتاحی کلمات میں محتر م صدرِ حلقہ ڈاکٹر انوار صدیقی نے اسٹوڈنٹس سینٹر کا تعارف پیش کیااورکہاہم نے طلبہ کیلئے یہ سہولیات مہیا کی ہیں ۔اب طلباء کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔سبھی شرکاء سے صدرِحلقہ نے گذارش کی ہے کہ وہ اس سینٹر کو چلانے میں ہمارا تعاون کریں ۔اس افتتاح کے موقع پر آئے ہوئے مہمانِ خصوصی سرپرستِ حلقہ جناب توفیق اسلم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہی کے دن یعنی ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۲ کو ایس آئی اوآف انڈیا کا قیام عمل میں آیا تھا ،تب سے SIO طلباء و نوجوانوں کیلئے بہت ساری تعلیمی سہولتیں فراہم کرتی آرہی ہے۔ SIOکے ہندوستان میں ایسے کئی سینٹرس ہے جس سے ہزاروں اسٹوڈنٹس فائدہ اٹھارہے ہیں۔ SIO کے پاس گائڈنس کرنے والے افراد کی کمی نہیں ہے۔اس سے کئیں تعلیم یافتہ افراد جڑے ہو ئے، بشرطیکہ ان کو استعمال کیا جائے ۔ اسٹوڈنٹس سینٹر میں بیک وقت جو اتنی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔ وہ قابل تعریف ہے۔ اللہ آپکی کوششوں کو قبول کریں اب یہ طلبہ پر منحصر ہے کہ وہ اس اسٹوڈنٹس سینٹر سے کتنا فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر دیا نند گوگلے ریڈر شعبہ بوٹنی ۔ آرٹی ایم یونیورسٹی ۔ناگپورنے ’’تعلیم سماجی تبدیلی کا بہترین ذریعہ‘‘ اس عنوان پر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم تعلیم کے ذریعہ تقلید اور اندھی تقلید کے فرق کو واضع کرسکتے ہیں ۔ہمیں ہر چیز کو تعلیم کے مطابق منطق کی کسوٹی پر رکھ کر جائزہ لینا چائیے۔مسز وجئے لکشمی ننداپورکر وائس پرنسپل ۔اورینج سٹی سوشل ورک کالج ناگپورنے بھی اظہارِخیال کیا ۔ آخر میں ڈاکٹر عدنان الحق نے اپنے اظہارِ تشکر میں کہاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ایس آئی او۔ ناگپور یونٹ کے ممبران اور حلقہ کے ذمہ داران کا اہم رو ل رہا ۔اللہ ہمیں اس کوشش میں کامیابی دیں ۔آمین
ایس آئی او آندھراپردیش کی جانب سے دعوتی مہم کا انعقاد
ایس آئی او آندھراپردیش کی طرف سے پورے صوبے میں ’’کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ وہ آزاد چھوڑ دیا جائے گا‘‘ کے موضوع پر ایک دعوتی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا خاص مقصد غیرمسلموں کو اسلام کا پیغام پہنچانا تھا۔ اور ان کے درمیان موجود اسلام کے سلسلے میں غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا تھا۔ یہ مہم ایک ہفتہ تک جاری رہی۔
مغربی مدنا پور میں بلڈ ڈونیشن پروگرام
ایس آئی او مغربی مدنا پور کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مسیح الرحمن صدرحلقہ ایس آئی او مغربی بنگال مہمان خصوصی تھے، اس پروگرام میں تقریبا اسی افراد نے بلڈ ڈونیٹ کیا، اور اس بلڈ ڈسٹرکٹ ہاسپیتل بلڈ بینک نے حاصل کیا۔ اس کے بعد طبقاتی ہم آہنگی کے موضوع پر ایک سیمینار ہوا، اس سیمینار کو راجیش مانجی (سی او گارویٹا)، ڈاکٹر رمضان علی (ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند)، اور مخلص پٹھان (سکریٹری ایس آئی او مغربی بنگال) اور عظیم منڈل (ناظم ضلع ایس آئی او) اور ان کے علاوہ بھی کئی افراد نے اس سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقسیم انعامات کا پروگرام
ایس آئی او یوپی سنٹرل کی جانب سے فتح پور، نانپارہ، میاں گنج میں ’’ٹیلنٹ سرچ فار دی شیپنگ فیوچر‘‘پروگرام کے تحت طلبہ کی صلاحیتوں کو سنوارنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام میں طلبہ کے لیے کریئر کونسلنگ سے متعلق نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس سے کافی تعداد میں طلبہ وطالبات مستفید ہوئے۔
لاتور میں پکنک پروگرام
ایس آئی او لاتور یونٹ کی جانب سے اسلامک فرینڈس سرکل کے اسوسی ایشن کے لیے یکم دسمبر کو ورنداون پارک چاکور میں یک روزہ پکنک کا پروگرام بنایا گیا۔ اس موقع سے پیارے نبیؐ کا بچپن، اور بچے اسلام کی کیسے خدمت کریں، وغیرہ عناوین پر گفتگو ہوئی۔ بچوں نے بھی پکنک کا خوب لطف اٹھایا، اور کئی طرح کے کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے۔ آخر میں نمایاں طلبہ کو انعامات تقسیم کیے گئے، جس میں سب سے بہتر کارکردگی، سب سے بہتر نظم وضبط،اور کوئز ماسٹر جیسے انعامات دئیے گئے۔
گجرات میں ایس آئی او اسکول
ایس آئی او گجرات کی جانب سے احمد آباد میں سہ روزہ ’تری خودی میں اگر انقلاب آجائے‘‘ کے عنوان سے ایس آئی او اسکول کا انعقاد کیا گیا۔ اس سہ روزہ پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر شکیل احمد سرپرست حلقہ ایس آئی او گجرات کے درس قرآن سے ہوا۔ اس میں متعدد عنوانات پر تقریریں ہوئیں۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی مسیح الزماں انصاری کل ہند سکریٹری ایس آئی او آف انڈیا تھے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Verified by MonsterInsights